سلیمانی کے قتل کے خلاف ہندوستان کے 430 شہروں میں ہوا احتجاج: ایرانی وزیر خارجہ جاوید ظریف

Source: S.O. News Service | Published on 15th January 2020, 9:21 PM | ملکی خبریں | عالمی خبریں |

نئی دہلی،15/جنوری(ایس او نیوز/ایجنسی) ایران کے وزیر خارجہ جاوید ظریف نے ان کے ملک کے تئیں امریکہ کی پالیسی کی مذمت کرتے ہوئے آج کہا کہ امریکی کارروائی قتل عام اور بین الاقوامی ضابطوں کی خلاف ورزی ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی دعوی کیا کہ ایرانی فوجی کمانڈر قاسم سلیمانی کے قتل کی ہندوستان کے 430 شہروں اور قصبوں میں احتجاج ہوا اور میٹنگوں میں اس کی مذمت کی گئی۔

رائے سینا ڈائیلاگ میں ظریف نے آج کہا، ’’ایران سفارت میں دلچسپی رکھتا ہے لیکن وہ امریکہ کے ساتھ سودے بازی کا خواہش مند نہیں ہے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ امریکہ بات چیت کے دوران کیے گئے عزم سے خود ہی پیچھے ہٹا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میجر جنرل سلیمانی کے قتل کی مخالفت میں نہ صرف ایران اور ہندوستان بلکہ دنیا بھر میں مخالفت ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا،’’آپ نے اس پر صرف ایران میں ہی ردعمل نہیں دیکھا۔ مجھے یہ سن کر حیرانی ہوئی کہ ہندوستان کے 430 شہروں میں اس کی مخالفت ہوئی اور مذمت کی گئی۔

یوکرین کے ایک طیارے کے ایران میں غلطی سے مار گرائے جانے کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس معاملے میں شروع میں ہمیں غلط اطلاع دی گئی۔ اس کی وجہ سے ایران میں احتجاجی مظاہرے ہوئے۔ ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکہ ہر چیز کو اپنے نظریہ سے دیکھتا ہے اور اسے اپنی پالیسی پر غور کرنا چاہیے۔ ظریف نے کہا کہ امریکی پالیسی میں ’رعونت اور لاپرواہی‘ پر مبنی ہے جو خطرناک ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے اجیت ڈووال سے کی ملاقات: قبل ازیں، ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے آج یہاں قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈووال سے ملاقات کی۔ جوا ظریف رائے سینا ڈائیلاگ میں حصہ لینے کے لئے منگل کے روز یہاں پہنچے تھے۔ اس ملاقات کے بارے میں کوئی سرکاری تفصیلات نہیں دی گئی ہے لیکن یہ خیال کیا جا رہا ہے کہ دونوں نے خلیجی خطے میں کشیدہ حالات اور اس سے متعلق سرگرمیوں پر تبادلہ خیال کیا۔

ایرانی وزیر خارجہ کے آج ہی رائے سینا ڈائیلاگ میں اپنے خیالات ظاہر کرنے کا امکان ہے۔ ان کا وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر خارجہ ایس جے شكر سے بھی ملنے کا پروگرام ہے۔ جواد ظریف اپنے روسی ہم منصب کے علاوہ افغانستان کے قومی سلامتی کے مشیر حمد اللہ محب اور جرمنی کے سفیر نیل اینن سے بھی ملے ہیں۔ ان لیڈروں کے ساتھ بھی انہوں نے خلیجی خطے کے حالات پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ رائے سینا ڈائیلاگ کے علاوہ دیگر کئی ممالک کے لیڈروں سے بھی ملنے کا امکان ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...

کانگریس و دیگر اپوزیشن پارٹیوں کی شکایت کے بعد الیکشن کمیشن کا پی ایم مودی کے بیان کی جانچ کا اعلان

راجستھان کے بانسواڑہ میں پی ایم مودی کے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیان پر ملک و بیرونِ ملک ہو رہی شدید تنقید کے بعد الیکشن کمیشن نے اس کے جانچ کا اعلان کیا ہے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی تقریر سے متعلق شکایت موصول ہوئی ہیں اور وہ شکایات کمیشن کے زیر غور ہیں۔ ...

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔