ایران اور امریکہ کے درمیان جوہری مذاکرات بغیر کسی پیش رفت کے ختم

Source: S.O. News Service | Published on 30th June 2022, 6:33 PM | عالمی خبریں |

دوحہ،30؍جون (ایس او نیوز؍ایجنسی) ایران کے جوہری پروگرام کے سلسلے میں بڑھتے ہوئے بحران کے درمیان ایران اور امریکہ کے بیچ بالواسطہ بات چیت تعطل کو ختم کئے بغیر اختتام پذیر ہوگئی۔ خلیج ٹائمز نے جمعرات کو اپنی رپورٹ میں یہ اطلاع دی۔ قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ہونے والے مذاکرات دو دن کے بعد بغیر کسی ٹھوس حل کے ختم ہو گئے۔ اس سے قبل اس کا اہتمام ویانا میں کیا گیا تھا لیکن اس دوران بھی مذاکرات سے متعلق اہم امور پر بات نہیں ہوئی۔

دریں اثنا، ایران نے جوہری پلانٹس کی نگرانی کرنے والی بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی ( آئی اے ای اے) کے نگرانی کے کیمرے ہٹا دیئے، اور ایران کے پاس اب ایٹمی بم بنانے کے لیے وافر مقدار میں یورینیم موجود ہے۔ ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات کا یہ دور بھی الزامات اور جوابی الزامات کے ساتھ ختم ہوا۔ فی الحال یہ واضح نہیں ہے کہ میٹنگ کا اگلا دور کب ہوگا۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...