ایران میں اگلے ہفتہ سے اپنی تیارکردہ کورونا ویکسین بھی لگنا شروع ہو گی

Source: S.O. News Service | Published on 1st June 2021, 11:43 AM | عالمی خبریں |

تہران، یکم جون (ایس او نیوز؍ایجنسی) ایران اگلے ہفتے سے برکت دوا ساز کمپنی کی تیار کردہ گھریلو کورونا وائرس ویکسین کے ساتھ اپنے شہریوں کی ٹیکہ کاری شروع کرے گا۔وزیر صحت و میڈیکل ایجوکیشن سعید نماکی نے پیر کو اس کے بارے میں واقف کرایا۔

کووایران برکت ویکسین کی تیاری مئی کے شروع میں کی گئی تھی۔ ایرانی میڈیا کے مطابق جون کے وسط تک تقریباً ایک کروڑ خوراک تیار کئے جانے کی توقع ہے۔

 خبررساں ایجنسی نے مسٹر نماکی کے حوالے سے بتایا ’’اگلے ہفتے سے کورونا وائرس کے خلاف آبادی کا ویکسینیشن گھریلو ویکسین سے شروع ہوگا۔ جون کے آخر تک ، 60 سال سے زیادہ عمر کے افراد کے ساتھ ساتھ لاعلاج اور آنکولوجیکل بیماریوں والے لوگوں کو بھی کورونا سے بچاؤ کےٹیکے لگائے جائیں گے۔

ایران نے فروری میں روس کے اسپوتنک وی کورونا وائرس ویکسین کا استعمال کرکے بڑے پیمانے اپنا ویکسینیشن پروگرام شروع کیا تھا۔ مجموعی طور پر ، ملک بین الاقوامی کو ویکسین تقسیم اقدام کے کووڈ 19 ٹیکے کی 1.6 خوراکیں حاصل کرنے اور بیرون ملک سے 2.5 کروڑ خوراکیں درآمد کرنے کے ساتھ ساتھ گھریول سطح پر ر 2.5 لاکھ خوراکیں تیار کرے گا۔

ملک میں اب تک 29،13،136 افراد انفیکشن ہوچکے ہیں جن میں سے 24،58،684 افراد صحت مند ہوچکے ہیں جبکہ 80،156 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔