فخری زادہ قتل کے بعد ایرانی دھمکیاں، اسرائیلی سفارت خانوں میں سیکیورٹی الرٹ

Source: S.O. News Service | Published on 29th November 2020, 6:37 PM | عالمی خبریں |

دبئی /لندن، 29/نومبر (آئی این ایس انڈیا)ایٹمی سائنسدان کے قتل کے بعد ایران کی جانب سے جوابی کارروائی کی دھمکیوں کے پیش نظر اسرائیل نے دنیا بھر میں اپنے سفارتخانوں کو ہائی الرٹ کر دیا ہے۔

فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی نے اسرائیلی نیوز چینل این12 کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ اسرائیل نے اپنے تمام سفارتخانوں کو ہائی الرٹ کیا ہے۔

ایران نے اسرائیل کو محسن فخری زادہ کے قتل کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے جو جمعہ کو مسلح افراد کی فائرنگ سے ہلاک ہو گئے تھے۔

ایران کے سپریم لیڈر نے اس قتل کے ذمہ داروں کو ’قرار واقعی سزا‘ دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

محسن فخری زادہ کی بیوہ نے سرکاری ٹی وی چینل سے گفتگو میں بتایا کہ ’وہ شہید ہونا چاہتے تھے اور ان کی یہ خواہش پوری ہو گئی۔‘

تہران میں کچھ سخت گیر مظاہرین نے صدر ڈونلد ٹرمپ اور منتخب ہونے والے صدر جو بائیڈن کی تصاویر جلا ڈالیں، جنہوں نے کہا تھا کہ ان کی انتظامیہ عالمی طاقتوں کے ساتھ ایران کے ساتھ جوہری معاہدے میں دوبارہ واپسی پر غور کرے گی۔

امریکی اور اسرائیلی پرچم نذر آتش کرتے ہوئے سخت گیر مظاہرین نے ایران کے وزیر خارجہ کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا جنہوں نے نیوکلیئر معاہدے کے لیے مذاکرات میں تعاون کیا تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...