ایران کی بدنام زمانہ ایون جیل میں آتشزدگی، 4 قیدی ہلاک 61 زخمی

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 17th October 2022, 2:11 AM | عالمی خبریں |

تہران 16/اکتوبر(ایس او نیوز) ایران کی سرکاری خبررساں ایجنسی کے مطابق تہران میں واقع بدنام زمانہ ایون جیل میں آگ لگنے کے باعث 4 قیدی جاں بحق اور 61 زخمی ہوگئے ہیں،  سرکاری ٹیلی ویژن نے ایک ویڈیو میں دکھایا ہے کہ اب وہاں صورت حال معمول پر ہے۔

بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق ایون جیل میں ماضی میں متعدد سیاسی قیدیوں کو رکھا جا چکا ہے اور جیل میں موجود ذرائع کے مطابق ہلاکتوں کی تعداد بتائی گئی تعداد سے زیادہ ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی ’رائٹرز‘ کے مطابق دھویں کے باعث دم گھٹنے سے قیدیوں کی موت ہوئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اخلاقی پولیس کے ہاتھوں خاتون مہسا امینی کی ہلاکت کے خلاف جاری مظاہروں کے دوران ایران کی بدنام جیل ایون میں آگ بھڑک اٹھی، جس کی وجہ سے مزید تشویش پیدا ہوئی ہے۔

حکام کی جانب سے ہلاکتوں کی تعداد جاری کرنے سے قبل سیاسی قیدیوں کے اہل خانہ نے سوشل میڈیا پر متعلقہ حکام سے ایون جیل میں قیدیوں کا تحفظ یقینی بنانے کا مطالبہ کیا۔

واضح رہے کہ ایران کی بدنام جیل ایون کو امریکی حکومت نے 2018 میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کے باعث بلیک لسٹ کردیا تھا۔

ایرانی حکام نے کہا کہ مالی جرائم اور چوری کے مرتکب متعدد قیدیوں کے درمیان لڑائی کے بعد جیل کی ایک ورکشاپ کو آگ لگا دی گئی۔

ایران کی ایون جیل میں قیدیوں کو سیکیورٹی مقدمات کا سامنا ہے جن میں دوہری شہریت رکھنے والے ایرانی بھی شامل ہیں۔

ایون جیل کی ویڈیوز سرکاری ٹیلی ویژن پر نشر کی گئیں جس میں فائر فائٹرز کو ایک ورکشاپ کا معائنہ کرتے ہوئے دکھایا گیا جہاں آگ کی وجہ سے چھت کو نقصان پہنچا ہے تاہم، ویڈیو میں جیل کے وارڈز میں قیدیوں کو حالت بحال ہونے پر سوتے ہوئے بھی دکھایا گیا ہے۔

انسانی حقوق کی رکن اتینا ڈیمی نے کہا کہ خواتین کے سیکشن میں موجود قیدیوں کے رشتہ دار معمول کے مطابق ملاقات کے اوقات کے لیے جیل میں جمع ہوئے، لیکن حکام نے انہیں قیدیوں تک رسائی سے انکار کیا جس کے نتیجے میں تنازع پیدا ہوا۔

اتینا ڈیمی کے مطابق قیدیوں کے رشتہ داروں کو بتایا گیا کہ قیدی ٹھیک ہیں لیکن فون ٹوٹ چکے ہیں۔

سرکاری ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والی ویڈیو میں جیل کے ایک اہلکار نے بتایا کہ قیدیوں کو اپنے اہل خانہ سے رابطہ کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔

ایرانی حکومت بہت جابر ہے، امریکی صدر

جیل میں لگی آگ کے بارے میں پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا کہ ایرانی حکومت بہت جابر ہے، مگر وہ ایرانی مظاہرین کی جرأت سے حیران ہیں۔

ادھر، ایران کی وزارت خارجہ نے امریکی صدر جو بائیڈن کے بیان پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ ’امریکی صدر نے ایران میں جاری حکومت مخالف مظاہروں کی حمایت کرکے ریاستی معاملات میں مداخلت کی ہے۔‘

خیال رہے کہ ایران میں 22 سالہ لڑکی مہسا امینی کی ہلاکت کے بعد پرتشدد مظاہرے جاری ہیں جہاں انسانی حقوق کے گروپس کا کہنا ہے کہ حکومت مخالف مظاہروں میں اب تک 240 مظاہرین ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ 111 شہروں اور قصبوں سے 8 سے زائد مظاہرین کو گرفتار کیا گیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...