ایران کے بحرِہند میں اہداف کو نشانہ بنانے کے لیے بیلسٹک میزائلوں کے تجربات

Source: S.O. News Service | By S O News | Published on 17th January 2021, 8:00 PM | خلیجی خبریں |

تہران، 17جنوری (آئی این ایس انڈیا) ایران کی سپاہِ پاسداران انقلاب نے دو روزہ فوجی مشقوں کے دوران میں بیلسٹک میزائلوں کے تجربات کیے ہیں۔ان میزائلوں نے بحرہند میں اپنے اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔

پاسداران انقلاب کی ویب سائٹ سپاہ نیوز پر ہفتے کے روز جاری کردہ بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ’’مختلف اقسام کے میزائلوں نے دشمن کے جنگی بحری جہازوں کو نشانہ بنایا ہے اور انھیں 1800 کلومیٹر کے فاصلے سے داغے جانے کے بعد تباہ کردیا ہے۔‘‘

خبر کے مطابق ان میزائلوں کو وسطی ایران سے داغا گیا تھا اور انھوں نے شمالی بحرہند میں اپنے اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔ایران کے سرکاری ٹیلی ویژن سے ایک ویڈیو بھی جاری کی گئی ہے۔اس میں دو میزائلوں کو داغا جارہا ہے اور وہ سمندر میں اپنے ہدف کو نشانہ بنا رہے ہیں۔

فوجی مشقوں کے دوسرے روز ایران کی مسلح افواج کے سربراہ میجرجنرل محمد باقری ، سپاہِ پاسداران انقلاب کے سربراہ میجرجنرل حسین سلامی اور فضائیہ کے سربراہ بریگیڈئیر جنرل امیرعلی حاجی زادہ بھی موجود تھے۔

سپاہ نیوز نے میجر جنرل محمد باقری کا ایک بیان نقل کیا ہے جس میں انھوں نے کہا ہے کہ ’’سمندری اہداف کو نشانہ بنانے کے لیے طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں کا استعمال اس بات کا اشارہ ہے کہ اگر دشمن نے ہمارے قومی مفادات ،بحری تجارتی راستوں یا علاقے کے بارے میں کسی ناپاک ارادے کا اظہار کیا تو انھیں ہمارے میزائلوں سے ہدف بنایا جائے گا اور تباہ کردیا جائے گا۔‘‘

ان کا کہنا تھا کہ ’’ہم کوئی حملہ نہیں کرنا چاہتے ہیں لیکن فوجی مشقیں کسی بھی جارح کے خلاف ہماری دفاعی تیاریوں کی غماز ہیں۔‘‘

ان مشقوں کو ’پیغمبرعظیم15‘ کا نام دیا گیا تھا۔ان میں ایک میزائل دفاعی نظام پر ڈرون حملہ بھی کیا گیا ہے اور اس کے بعد زمین سے زمین پر مار کرنے والے نئی نسل کے بہت سے بیلسٹک میزائل داغے گئے ہیں۔

ایران کی گذشتہ دو ہفتے سے بھی کم وقت میں یہ تیسری فوجی مشقیں ہیں۔ایران نے گذشتہ بدھ اور جمعرات کو خلیج عُمان میں بحری فوجی مشقیں کی تھیں اور اس سے پہلے پانچ اور چھے جنوری کو ایرانی آرمی نے ڈرون کی مشق کی تھی۔یہ مشقیں ایسے وقت میں کی گئی ہیں، جب ایران کی امریکا کے سبکدوش ہونے والے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کے ساتھ کشیدگی میں اضافہ ہوچکا ہے۔

ایران نے پاسداران انقلاب کی القدس فورس کے مقتول کمانڈر میجرجنرل قاسم سلیمانی کی پہلی برسی کے دو روز بعد یہ فوجی مشقیں شروع کی تھی۔قاسم سلیمانی گذشتہ سال تین جنوری کو بغداد کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے نزدیک امریکا کے ایک ڈرون حملے میں ہلاک ہوگئے تھے۔ایران کی اعلیٰ قیادت نے حالیہ دنوں میں ان کا انتقام لینے کے لیے تندوتیز بیانات جاری کیے ہیں اور یہ دھمکی دی ہے کہ سلیمانی کی ہلاکت کا بدلہ چکانے کے لیے امریکا میں بھی اہداف کو نشانہ بنایا جاسکتا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

متحدہ عرب امارات میں شدید بارش؛ نظام زندگی مفلوج، عمان میں 18 افراد جاں بحق

  متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور اس کے گردونواح میں منگل کو طوفانی بارش ہوئی۔ صورتحال ایسی ہو گئی کہ متحدہ عرب امارات میں ہر طرف پانی ہی پانی نظر آیا۔ سیلاب کے باعث کئی شہر جام ہو گئے۔ وہیں، پڑوسی ملک عمان میں شدید بارشوں سے آنے والے سیلاب کے باعث 18 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

عمان میں سیلاب سے تباہی، 13 افراد جاں بحق، لاپتہ لوگوں کی تلاش جاری

مشرق وسطیٰ کے شہر عمان میں اس وقت سیلاب نے زبردست تباہی مچا رکھی ہے۔ اتوار سے ہی عمان میں سیلاب کا قہر دیکھنے کو مل رہا ہے اور پیر کے روز بھی موسلادھار بارش کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ موصولہ اطلاع کے مطابق اب تک اس سیلاب نے 13 لوگوں کی جان لے لی ہے اور کئی دیگر لاپتہ ہیں جن کی تلاش ...

سعودی عربیہ میں روڈ ایکسڈینٹ کے کیس میں پھنسا ہے بھٹکل کا ایک نوجوان؛ بھٹکل کمیونٹی جدہ اور بھٹکل مسلم خلیج کونسل سے مدد کی اپیل

  بھٹکل بیلنی کا ایک  28 سالہ نوجوان محمد خالد ابن محمد جعفر گذشتہ چار سال سے   سعودی عربیہ کے   تيماء  میں معمولی  روڈ ایکسیڈنٹ کے   ایک کیس میں بری طرح پھنس گیا ہے اور عدالت نے اُس پر 34500 ریال (قریب سات لاکھ ہندوستانی رقم ) کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ نوجوان کا کہنا ہے کہ اُس کی ...

سعودی عربیہ میں اندوہناک سڑک حادثہ؛ کرناٹک کے تین لوگ جاں بحق، بھٹکل کے قریب منڈگوڈ سے تھا تعلق

ریاست کرناٹک کے ضلع اُترکنڑا کے منڈگوڈ سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کے تین افراد سعودی عربیہ میں عمرہ کی ادائیگی کے دوران اُس وقت جاں بحق ہوگئے جب سڑک پر تیز رفتاری کے ساتھ دوڑتی ہوئی ایک لینڈ کروزرجس پر یہ لوگ سوار تھے ، کا ایک پہیہ اچانک پنکچر ہوگیا اور گاڑی بے قابو ہوکر ...

ابوظبی میں منعقدہ تلاوت قران کے قرات مقابلے میں بھٹکلی بچوں کا شاندار پرفارمینس

انڈین اسلامک سینٹر ابوظبی کے زیراہتمام منعقدہ تلاوت قران کے قرات  مقابلے میں مرکز النوائط ابوظبی کی نمائندگی کرتے ہوئے بھٹکل کے دو بچوں نے شاندار پرفارمینس پیش کرتے ہوئے بھٹکل سمیت   پورے ملک  کا نام روشن کردیا۔ مقابلے میں فردوس بنت آفتاب ایم جے نے دوسرا مقام حاصل کیا جبکہ ...