ایران نے اپنے ایک جوہری سائنسدان کے قتل کو 'کاری ضرب' قرار دیا

Source: S.O. News Service | By S O News | Published on 28th November 2020, 7:12 PM | عالمی خبریں |

تہران  ، 28/ نومبر (آئی این ایس انڈیا)جمعہ کے روز ایران کے دارالحکومت تہران میں ایک سرکردہ جوہری سائنسدان محسن فخری زادہ کو نامعلوم مسلح افراد نے اس کے کئی ساتھیوں سمیت موت کے گھاٹ اتار دیا۔ دوسری جانب ایرانی فوج کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل محمد باقری نے جوہری سائنسدان کے قتل کا اعتراف کرتے ہوئے اسے ایران پر 'کاری ضرب' قرار دیا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ‌ کے مطابق سرکردہ جوہری سائنسدان کا دن دیہاڑے قتل ایرانی سیکیورٹی اداروں کے لیے لمحہ فکریہ قرار دیا جا رہا ہے۔ ایرانی سیاست دانوں نے فخری زادہ کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے ایرانی انٹیلی جنس ایجنسیوں کی کارکردگی پر بھی سوالات اٹھائے ہیں۔

سابق صدر محمود احمدی نژاد کے مشیر اطلاعات محمد باقر قالیباف نے دو ٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ ہمارے ایک سینیر ایٹمی سائنسدان محسن فخری زادہ کا قتل ایرانی سیکیورٹی اور انٹیلی جنس اداروں کی کمزوری کا واضح ثبوت ہے۔ ایرانی سیکیورٹی اور انٹیلی جنس اداروں کی کمزوریوں سے فائدہ اٹھا کر ہمارے دشمن ہماری صفوں میں گھسنے اور ہماری جاسوسی کی سازش کے ساتھ ٹارگٹ کلنگ جیسی سنگین وارداتیں بھی کر رہے ہیں۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ 'ٹویٹر' پر ایک ٹویٹ میں قالیباف نے لکھا کہ جوہری سائنسدان محسن فخری زادہ کی ہلاکت کے بعد ہمارے انٹیلی جنس وزیر کو فوری طور پر اپنی ناکامی تسلیم کرتے ہوئے مستعفی ہوجانا چاہیے۔

خیال رہے کہ محسن فخری زادہ کا شمار ایران کے سرکردہ جوہری سائنسدانوں‌ میں ہوتا تھا۔ انہیں کل جمعہ کے روز تہران کے قریب سڑک پر نصب ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا گیا۔ ایرانی میڈیا کے مطابق بم دھماکے کے بعد فائرنگ بھی کی گئی۔ بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ نامعلوم مسلح افراد نے فخری زادہ پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہ اپنے چار ساتھیوں سمیت ہلاک ہوگئے۔

ایران کا اسرائیل پر الزام

سائنسدان فخری زادہ کے قتل کے کچھ دیر بعد ایرانی وزیرخارجہ محمد جواد ظریف نے جوہری سائنسدان کے قتل کی ذمہ داری اسرائیل پرعاید کی۔ انہوں‌ نے کہا کہ محسن فخری زادہ کو جان سے مارنے کے قوی امکانات یہی ہیں کہ انہیں اسرائیل نے مارا ہے۔

ایرانی وزارت دفاع نے محسن فخری زادہ کے قتل کی مذمت کی ہے جب کہ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے عسکری مشیر نے اس کارروائی کا بدلہ لینے کی دھمکی دی ہے۔

ایران کے سرکاری ٹی وی کے مطابق محسن فخری زادہ کو تہران میں دماوند کے مقام پر قتل کیا گیا۔ ان کا شمار ایران کے جوہری اور میزائل سائنسدانوں میں ہوتا تھا۔

خیال رہے کہ اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے سنہ 2018ء میں ایرانی سائنسدان محسن فخری زادہ کا نام لیتے ہوئے انہیں ایران کے خطرناک سائنسدانوں میں شامل کیا تھا۔ نیتن یاھو نے دعویٰ‌ کیا تھا کہ اسرائیلی انٹیلی جنس اداروں کو ایران کے جوہری ہتھیاروں کی تیاری کے حوالے سے مستند دستاویزات اور ثبوت حاصل ہوئے ہیں اور ہمیں پتا چلا کہ ایران کے جوہری پروگرام کی قیادت محسن فخری زادہ نامی ایک سائنسدان کررہا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ماسکو کنسرٹ ہال حملے میں 143ہلاکتیں

روس کے دارالحکومت ماسکو میں ایک کنسرٹ ہال پر جمعہ کو ہونے والے حملے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 143 ہوگئی ہے جبکہ 100 سے زائد افراد زخمی ہیں۔روس کی تحقیقاتی کمیٹی نے ہفتے کے روز یہ اطلاع دی۔ کمیٹی نے کہا کہ ایمرجنسی سروسز ماسکو اوبلاست میں کروکس سٹی ہال، دہشت گردانہ حملے کی جگہ ...

80 ہزار افراد نے مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ ادا کی

قابض اسرائیلی فوجوں  کی سختی کے باوجود رواں  سال رمضان کے پہلے جمعہ کو ۸۰؍ ہزار مسلمانوں   نے بیت المقدس میں  پہنچ کر نماز جمعہ ادا کی۔ قدس نیوز نیٹورک نے جو ویڈیوشیئرکئے ہیں  میں  دیکھا جاسکتاہے کہ جوق در جوق مغربی کنارہ، راملہ اور دیگر علاقوں  سے فلسطینی شہری پیدل اور بسوں ...

شہریت ترمیمی قانون پر امریکہ نے بھی اپنی تشویش ظاہر کردی

امریکہ اور نے ہندوستان کے متنازعہ شہریت ترمیمی قانون پر عدم تحفظات کا اظہار کردیا۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے بیان میں کہا کہ ہندوستان میں شہریت کے متنازعہ ترمیمی قانون کے نفاذ پر تشویش ہے۔ ایکٹ کے نافذ ہونے کے بعد صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں۔

غزہ پر اسرائیلی حملوں کے سبب جان گنوانے والے فلسطینیوں کی تعداد 31272 ہوئی

غزہ پٹی پر جاری اسرائیلی حملوں سے فلسطینیوں کی ہلاکتوں کی تعداد 31272 ہو گئی ہے۔ غزہ میں قائم وزارت صحت نے بدھ کو یہ اطلاع دی۔ وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیلی فورسز نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 88 فلسطینیوں کو قتل اور 135 دیگر کو زخمی کیا، جس سے گزشتہ اکتوبر میں اسرائیل اور حماس ...

غزہ میں امداد کیلئے قطار میں منتظر افراد کو پھر نشانہ بنایا گیا، 11 شہید

  انسانیت کی تمام حدوں  کو پار کرتے ہوئے اسرائیلی فوجوں  نے بدھ کو پھر بھکمری کے شکار ان پریشان حال لوگوں  کو نشانہ بنایا جو اپنے بچوں  کی پیٹ کی آگ بجھانے کیلئے امداد حاصل کرنے کے مقصد سے قطار میں  لگے ہوئے تھے۔ بدھ کے اس حملے میں  ۱۱؍ افراد کی شہادت کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد ...

انڈونیشیا میں سیلاب اور چٹان کھسکنے سے تباہی، 19 افراد ہلاک ،متعدد زخمی

انڈونیشیا کے جزیرے سماترا میں مسلسل بارش نے سیلاب اور چٹان کھسکنے سے بڑے پیمانے پرتباہی ہوئی ہے۔ اس دوران 5سے زائد گھر دب گئے۔ مکانات کے ملبے سے12 لاشیں نکالی گئیں اور 7افراد کو شدید زخمی حالت میں اسپتال پہنچایا گیا۔ ملبے سے دیگر 6 افراد کو بحفاظت نکالا گیا جبکہ5 افراد اب تک ...