ایران: کلینک میں گیس لیکج کے باعث دھماکے میں 19 افراد ہلاک

Source: S.O. News Service | Published on 1st July 2020, 8:50 PM | عالمی خبریں |

تہران ،یکم جولائی(آئی این ایس انڈیا) ایران کے دارالحکومت تہران کے ایک کلینک میں گیس لیکج کے نتیجے میں ہونے والے دھماکے میں 19 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

ایران کی نیم سرکاری نیوز ایجنسی 'آئی ایس این اے' کے مطابق اطہر ہیلتھ سینٹر میں اُس وقت زور دار دھماکا ہوا جب مریضوں کی بڑی تعداد وہاں علاج کے لیے موجود تھی۔ دھماکے میں چھ افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

تہران کی ایمرجنسی میڈیکل سروس نے تصدیق کی ہے کہ دھماکے کے بعد 13 افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے تھے جب کہ محکمہ فائر بریگیڈ کے ترجمان جلال مالکی نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ آگ بجھانے کے دو گھنٹے بعد مزید چھ سوختہ لاشوں کو بھی نکالا گیا ہے جس کے بعد ہلاکتوں کی کل تعداد 19 ہو گئی ہے۔

جلال مالکی کے مطابق کلینک کے تہہ خانے میں آگ لگنے سے گیس سلینڈرز میں آگ لگ گئی تھی جو دھماکے کی وجہ بنی۔

ایران کے سرکاری ٹی وی کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں 13 خواتین شامل ہیں۔

تہران کے ڈپٹی گورنر حامد رضا گودرزی نے واقعے کے بعد سرکاری ٹی وی پر ایک انٹرویو کے دوران بتایا کہ میڈیکل کلینک میں گیس لیکج کی وجہ سے دھماکہ ہوا ہے۔

آگ لگنے کے باعث عمارت کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔

واقعے کے بعد سوشل میڈیا پر متعدد ویڈیوز شیئر کی گئیں جن میں کلینک کی عمارت سے دھواں بلند ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔

ایک ہفتے کے دوران دارالحکومت تہران میں گیس لیکج کے باعث دھماکے کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔

چار روز قبل تہران کے جنوب مشرقی علاقے پارچین میں ملٹری کمپلیکس کے قریب زور دار دھماکہ ہوا تھا تاہم اس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔