ایران نے جوہری معاہدے سے حاصل رقوم سے دہشت گردی کی فنڈنگ کی: سعودی عرب

Source: S.O. News Service | By S O News | Published on 16th October 2019, 11:05 PM | خلیجی خبریں |

ریاض،16اکتوبر(آئی این ایس انڈیا)سعودی عرب نے ایک بار پھر اپنے اس موقف کو دہرایا ہے کہ ایرانی جوہری معاہدے میں خامی پائی جاتی ہے۔ مملکت ایک ایسے جامع بین الاقوامی سمجھوتے کے وجود کی اہمیت پر زور دیا جو ایران کو کسی بھی شکل میں جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکنے کو یقینی بنائے۔ سعودی عرب نے باور کرایا کہ تہران نے جوہری معاہدے سے حاصل اقتصادی آمدنی کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنی دہشت گردی کی سرگرمیوں کی فنڈنگ کی۔یہ موقف منگل کے روز اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 74 ویں اجلاس کے دوران فرسٹ کمیٹی کے سامنے سعودی عرب کے خطاب میں پیش کیا گیا۔ یہ خطاب اقوام متحدہ کے لیے مملکت کے مستقل وفد میں Disarmament and International Security کمیٹی کے سربراہ منصور المطیری نے کیا۔سعودی عرب کے مطابق اس نے ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی کی ان رپورٹوں کا تشویش کے ساتھ جائزہ لیا ہے جن میں ایران کی جانب سے جوہری معاہدے کی شقوں کی خلاف ورزیوں کو شامل کیا گیا ہے۔ اسی طرح مذکورہ معاملے میں ایرانی ذمے داران کے حالیہ بیانات کو بھی بغور نظر میں رکھا گیا۔المطیری کا کہنا تھا کہ ایران نے جوہری معاہدے سے حاصل اقتصادی آمدنی کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے اسے خطے میں اپنی معاندانہ اور دہشت گردانہ سرگرمیوں کے واسطے استعمال کیا۔ اس حوالے سے آخری کارروائی سعودی عرب کے شہروں بقیق اور خریص میں تیل کی تنصیبات پر ہونے والے قابل مذمت حملے تھے۔ حملوں میں 25 کروز میزائل اور ڈرون طیارے استعمال کیے گئے۔ یہ بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی اور عالمی امن و سلامتی پر حملہ تھا جس نے عالمی منڈیوں میں تیل کی ترسیل کو سنگین خطرے میں ڈال دیا۔المطیری کے مطابق سعودی عرب عالمی سطح پر بالخصوص مشرق وسطی میں جوہری ہتھیاروں کو تلف کرنے کے سلسلے میں جاری کوششوں کی اہمیت کو باور کراتا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

تہوار کے موسم میں گلف - منگلورو ہوائی کرایہ آسمان چھو گیا - دبئی سے منگلورو ایک طرفہ کرایہ ہوگیا 70 ہزار روپے !

موسم گرما کی چھٹیاں ، ایسٹر، یوگادی اور عید کے تہواروں کا موسم قریب آتے ہی دبئ سے منگلورو تک کا ہوائی کرایہ آسمان کو چھونے لگا ہے جس کی وجہ سے  جو ایک طرفہ کرایہ زیادہ سے زیادہ 30 ہزارو روپے تک چل رہا تھا اب بڑھ کر 70 ہزار روپوں کے نشان تک پہنچ گیا ہے ۔    

سعودی عربیہ میں المناک سڑک حادثہ؛ منگلورکے ایک ہی خاندان کے چار لوگوں کی موت

ریاض کے مضافاتی علاقہ زُلفیٰ میں پیش آئے ایک المناک کار حادثے میں مینگلورو کے ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ہوگئے، جن میں 3 ماہ کا بچہ بھی شامل ہے۔ حادثہ بدھ کی شب کو اُس وقت پیش آیا جب یہ لوگ عمرہ  کے لیے قطر سے مدینہ منورہ (سعودی عرب) جا رہے تھے۔ 

بھٹکل مسلم جماعت دبئی کے لیے نئے عہدیداران کا انتخاب: شہریار خطیب صدر اور جیلانی محتشم بنے جنرل سکریٹری

جماعت کے سرگرم رکن جناب شہریار خطیب گلف کی بھٹکلی جماعتوں میں سب سے زیادہ مضبوط اور سرگرم سمجھی جانے والی بھٹکل مسلم جماعت کے صدرمنتخب ہوگئے ، جبکہ جناب جیلانی محتشم جنرل سکریٹری کے عہدہ پر فائز ہوگئے ہیں۔ نائب صدر کے عہدہ پر عمران خطیب، سکریٹری اول کے طور پرعبدالوسیع خلیفہ، ...

سعودی عربیہ میں چاند نظر آگیا؛ سعودی سمیت عرب امارات، بحرین اور دیگر گلف ممالک میں رمضان کا اعلان؛ عمان میں ایک دن بعد یعنی منگل کو ہوگا پہلا روزہ

سعودی عربیہ میں آج اتوار شام کو چاند نظر آنے کے بعد سعودی عربیہ سمیت  متحدہ عرب امارات، قطر، بحرین اور کویت  میں    رمضان کا اعلان کیا گیا ہے۔البتہ مسقط میں رویت ہلال ثابت نہیں ہوا، اس لئے وہاں رمضان کا اعلان نہیں ہوا ہے۔

دبئی سمیت عمان میں بھی گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش

  دبئی سمیت متحدہ عرب امارات کی مختلف شہروں  میں موسلا دھار بارش  ہونے سے کئی علاقوں میں سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق  ہفتہ کی صبح  دبئی ،ابو ظبی، فجیرا اور دیگر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی جبکہ دبئی کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارش کے ...

سعودی عرب کے ریاض میں دنیا کا بلند ترین ٹاور تعمیر ہوگا

الریاض میں دنیا کا بلند ترین ٹاور تعمیر ہوگا جس کی اونچائی دو کلو میٹر ہو گی۔سبق ویب سائٹ کے مطابق ’architects journal‘ نے کہا ہے کہ برطانوی کمپنی ریاض میں تعمیر ہونے والے بلند ترین ٹاور کا ڈیزائن تیار کر رہی ہے۔توقع کی جارہی ہے کہ ریاض میں تعمیر ہونے والا ٹاور برج خلیفہ سے بلند ہوگا ...