ایران، ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے روس پہنچنے والی پہلی ٹیم

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 9th June 2018, 12:18 PM | اسپورٹس |

ماسکو،8؍جون( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )ایران کی ٹیم ورلڈ کپ فٹ بال میں شرکت کیلئے ماسکو پہنچنے والی پہلی ٹیم بن گئی۔ ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کا آغاز14 جون سے روس کے دارالحکومت ماسکو میں میزبان روس اور سعودی عرب کی ٹیموں کے درمیان میچ سے ہوگا۔ایونٹ کو دیکھنے کیلئے مختلف ممالک سے ہزاروں شائقین روس پہنچنا شروع ہوگئے ہیں اور ہوٹلوں میں کمروں کی بکنگ کئی کئی سو ڈالرز تک پہنچ چکی ہے۔ ٹورنامنٹ میں دنیا کی ٹاپ 32 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ ایران کی ٹیم ایونٹ میں شرکت کیلئے سب سے پہلے روس کے دارالحکومت ماسکو پہنچی۔ایران ایشیا کی پہلی ٹیم ہے جس نے ورلڈ کپ 2018 کے لئے کوالیفائی کرنے کا اعزاز حاصل کیا یہ اس کی ورلڈ کپ میں پانچویں شرکت ہے۔ ایرانی ٹیم اپنا پہلا میچ مراکش کے خلاف 15 جون کو سینٹ پیٹرز برگ میں کھیلے گی۔14 جون سے 15 جولائی تک جاری رہے والے دنیا کے سب سے بڑے کھیلوں کے مقابلوں میں دنیا کی ٹاپ 32 ٹاپ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جنہیں آٹھ گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔جرمنی کی ٹیم ایک بار پھر اپنے اعزاز کے دفاع کیلئے بھرپور تیاری کے ساتھ ایونٹ میں حصہ لے رہی ہے۔ گروپ اے میں میزبان روس، سعودی عرب، مصر اور یوراگوئے، گروپ بی میں پرتگال، اسپین، مراکش اور ایران، گروپ سی میں فرانس، آسٹریلیا، پیرو اور ڈنمارک، گروپ ڈی میں ارجنٹائن، آئس لینڈ، کروشیا اور نائیجریا، گروپ ای میں برازیل، سوئٹزرلینڈ، کوسٹاریکا اور سربیا، گروپ ایف میں دفاعی چیمپئن جرمنی، میکسیکو، سویڈن اور جنوبی کوریا، گروپ جی میں بلجیم، پانامہ، تیونس اور انگلینڈ جبکہ گروپ ایچ میں پولینڈ، سینیگال، کولمبیا اور جاپان شامل ہیں۔دنیا کے ساتھ ساتھ پاکستان میں بھی ورلڈ کپ فٹ بال کا سحر طاری ہونا شروع ہوگیا ہے۔ لیاری، ملیر، ڈسٹرکٹ سینٹرل اور ایسٹ میں اپنی اپنی پسندیدہ ٹیموں کے پرچم اور کھلاڑیوں کی تصاویر آویزاں ہونا شروع ہوگئیں ہیں۔ورلڈ کپ فٹ بال کا سحر دنیا پر طاری ہوتا جا رہا ہے، میگا ایونٹ کا آغاز ٹھیک 7دن بعد ہوگا اور جوں جوں میگا ایونٹ کے شروع ہونے والا دن قریب آتا جا رہا ہے، شائقین میں اس کا جوش و خروش بڑھتا جا رہا ہے۔ ٹورنامنٹ کی شاندار افتتاحی تقریب کا انعقاد بھی کیا جائے گا جس کو دیاگار بنانے کیلئے سینکڑوں فن کار دن رات تیاریوں میں مصروف ہیں اور میگا ایونٹ کے کامیاب انعقاد کے لئے تیاریاں عروج پر پہنچی ہوئی ہیں۔ ایونٹ کو دیکھنے کیلئے مختلف ممالک سے ہزاروں شائقین روس پہنچنا شروع ہوگئے ہیں اور ہوٹلوں میں کمروں کی بکنگ کئی کئی سو ڈالرز تک پہنچ چکی ہے۔ ایونٹ کیلئے روسی حکومت کی جانب سے سیکوریٹی کے سخت انتظامات کئے جارہے ہیں تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آئے۔

ایک نظر اس پر بھی

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...

کیپ ٹاؤن میں ہندوستان کی جنوبی افریقہ پر تاریخی فتح، میچ دوسرے ہی دن ختم، ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر

ہندوستانی مینس کرکٹ ٹیم نے 2024 کا آغاز ایک شاندار اور ریکارڈ ساز جیت کے ساتھ کیا ہے۔ کیپ ٹاؤن کے نیولینڈس میں 3 جنوری سے شروع ہوا ٹیسٹ میچ 4 جنوری یعنی دوسرے دن ہی ختم ہو گیا۔ ہندوستان کو جیت کے لیے دوسری اننگ میں 79 رنوں کا ہدف ملا تھا جسے روہت بریگیڈ نے محض 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل ...

جنوبی آفریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں انڈیا کو دی ایک اننگ اور 32 رنوں سے شکست

جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہندوستانی ٹیم ایک اننگ اور 32 رنوں سے ہار گئی ہے۔ اس شرمناک شکست کا ذمہ دار ہندوستانی بلے باز اور گیندبازوں دونوں رہے، کیونکہ پہلی اننگ میں کسی طرح 245 رن کا اسکور بنانے کے بعد ہندوستانی ٹیم دوسری اننگ میں محض 131 رنوں پر ...