ایران نے اپنے جنگی جہازوں کو جدید ’اسٹیلتھ ٹیکنالوجی‘ سے آراستہ کیا، ریڈار پر نظر نہیں آ سکیں گے

Source: S.O. News Service | Published on 26th July 2022, 11:27 AM | عالمی خبریں |

تہران،26؍جولائی (ایس او نیوز؍ایجنسی)  ایران کے سیاہِ پاسداران انقلاب اسلامی (آئی آر جی سی) نے اعلان کیا ہے کہ اس نے اپنے تیز رفتار جنگی جہازوں کو خفیہ (اسٹیلتھ) ٹیکنالوجی سے لیس کر دیا ہے۔ یہ رپورٹ نیم سرکاری فارس نیوز ایجنسی نے دی۔ رپورٹ کے مطابق اس ٹیکنالوجی سے ایرانی جنگی جہاز ریڈار پر نظر نہیں آ سکیں گے۔

فارس نیوز نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ آئی آر جی سی کے بحریہ کے کمانڈر علی رضا تانگسیری نے جنوبی ایران کے بندرگاہی شہر بندر عباس میں ایک تقریب کے موقع پر کہا کہ آئی آر جی سی اگلے مرحلے میں مقامی طور پر تیار کردہ ہلوں (Hulls) کو استعمال کرنا چاہتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مقامی طور پر تیار کردہ ٹیکنالوجی، گھریلو مصنوعات اور ایرانی ماہرین کا استعمال ان کامیابیوں میں شامل ہے جس پر آئی آر جی سی بحریہ کو فخر ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئی آر جی سی بحریہ ایک جامع اسٹریٹجک بحری فورس ہے۔ اس میں ٹینکوں سے لے کر فکسڈ ونگ ایئرکرافٹ اور ڈرون تک دیگر مسلح فورس کی قابل رسائی والے تمام آلات ہیں اور اس شعبے میں اس کی موجودگی نے دشمن کے دل میں خوف پیدا کر دیا ہے۔

انہوں نے امریکی بحری جہازوں پر میری ٹائم اور نیویگیشن قواعد و ضوابط کی تعمیل نہ کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ عمومی طور پر خطے میں ان کی موجودگی اکثر عدم تحفظ کا باعث بنتی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

فلپائن میں مسافربس گہری کھائی میں گرگئی؛ 17 افراد ہلاک

سینٹرل فلپائن میں ایک مسافر برداربس کھائی میں جا گرنے کی وجہ سے سترہ افراد ہلاک ہوگئے جبکہ گیارہ دیگر زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں سات کی حالت نازک بتائی گئی ہے۔ رائٹرس کی رپورٹ کے مطابق بس فلپائن کے ایک صوبے سے دوسرے صوبے جارہی تھی جس پر 30 سے زائد مسافرسوارتھے۔

اسرائیل کی وحشیانہ بمباری جاری؛ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 700 سے زائد فلسطینی شہید

غزہ ۳ ڈسمبر(ایس او نیوز): غزہ میں فلسطینوں پراسرائیلی فورسز کی جانب سے وحشیانہ بمباری کا سلسلہ جاری ہے اور میڈیا رپورٹوں کی مانیں تو گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 700 سے زائد فلسطینی شہید کر دیے گئے ہیں جبکہ غزہ کی پٹی میں 15 لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔

جرمنی میں شدید برفباری سے نظام زندگی مفلوج

جرمنی میں برفیلے طوفان کے بعد شدید برفباری نے درجہ حرارت کو مزید گھٹا دیا ہے جس کے نتیجے میں نظام زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی ہے۔میڈیا رپورٹوں کے  مطابق برفباری کی وجہ سے میونخ ایئرپورٹ پر 760 پروازوں کو منسوخ کیا گیا ہے۔

امریکی شہر اٹلانٹا میں اسرائیلی قونصلیٹ کے باہر احتجاج کے دوران خاتون کی خودسوزی

امریکی ریاست جارجیا کے شہر اٹلانٹا میں اسرائیلی قونصل خانے کے باہر فلسطین کے حق میں احتجاج کے دوران ایک خاتون نے خود کو آگ لگا لی، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئی ہے اور اسے نازک حالت میں اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق اسرائیلی قونصل خانے کے باہر ایک ...