ایران میں کرونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 18 ہوگئی

Source: S.O. News Service | Published on 24th February 2020, 12:30 AM | عالمی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

تہران،23/فروری(ایس او نیوز/ایجنسی) چین سے پھیلنے والا مہلک کرونا وائرس ایران میں بھی وبائی شکل اختیار کررہا ہے اور اس سے ہلاکتوں کی تعداد اٹھارہ ہوگئی ہے۔

ایرانی حکومت نے اتوار کو مزید دو اموات کی تصدیق کی ہے۔ اس کے بعد کرونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد آٹھ ہوگئی ہے لیکن العربیہ کے ذرائع نے پہلے مرنے والوں کی تعداد اٹھارہ بتائی ہے اور پھر کہا ہے کہ پندرہ سے زیادہ افراد اس مہلک مرض کا شکار ہوکر جان کی بازی ہار گئے ہیں۔

ایران کے بین الاقوامی میڈیا کے ذرائع نے بھی ٹویٹر پر اپنے عربی صفحہ پر اٹھارہ ہلاکتوں ہی کی اطلاع دی ہے۔ واضح رہے کہ ایران میں گذشتہ بدھ کو کرونا وائرس کے مریضوں کی پہلی مرتبہ اطلاع سامنے آئی تھی اور تہران کے جنوب میں واقع اہل تشیع کے لیے متبرک شہر قُم میں حکام نے دو ضعیف العمر افراد کی اس وائرس سے موت کی تصدیق کی تھی۔ مشرقِ اوسط میں واقع کسی ملک میں کرونا وائرس سے یہ پہلی ہلاکتیں ہیں۔

ایرانی حکام نے ہفتے کے روز کرونا وائرس سے چھے ہلاکتوں کی اطلاع دی تھی اور بتایا تھا کہ اس سے اب تک اٹھائیس افراد متاثر ہوچکے ہیں۔ان متاثرین میں دارالحکومت تہران کے تیرھویں ضلع کے میئر مرتضیٰ رمضان زادہ بھی شامل ہیں۔انھیں جمعہ کو کرونا وائرس کی علامات ظاہر ہونے کے بعد اسپتال داخل کیا گیا تھا۔

ایران میں اس مہلک وائرس کا شکار ہونے والوں کی تعداد میں اضافے کے بعد لوگوں نے آپس میں گھلنا ملنا چھوڑ دیا ہے۔سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو پوسٹ کی گئی ہے اور اس میں ایرانیوں کو اپنے پاؤں سے پاؤں ملا کر ایک دوسرے سے ملتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

ایران کے دو وسطی شہروں میں حکام نے اس مہلک وائرس کے پھیلنے کے خدشے کے پیش نظر تمام اسکول ، جامعات اور تعلیمی مراکز کو ایک ہفتے تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔قُم میں اتوار سے دو روز کے لیے تعلیمی ادارے بند کیے گئے ہیں۔اس کے علاوہ آراک شہر میں ایک ہفتے کے لیے تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

ایرانی حکومت نے شہریوں پر سفری پابندیاں بھی عاید کردی ہیں جبکہ ایرانیوں نے حکومت کی جانب سے کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے میں عدم دلچسپی کا مظاہرہ کرنے پر احتجاج شروع کردیا ہے۔سوشل میڈیا کے مطابق ایران کے شمالی شہر طالش میں حکومت کے خلاف مظاہرے کیے گئے ہیں۔

صوبہ گیلان میں واقع طالش میں ہفتے کی شب مظاہرین نے نورانی اسپتال کے باہر جمع ہوکر احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔آن لائن پوسٹ کی گئی ویڈیو میں ایرانی سکیورٹی فورسز کو مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے اشک آور گیس کے گولے چلاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

سرکاری ذرائع نے العربیہ کو بتایا ہے کہ ایرانی حکام نے کرونا وائرس پھیلنے کے خدشے کے پیش نظر ملک بھر میں اتوار سے شروع ہونے والے فٹ بال میچوں کو دس روز کے لیے معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ چین کے وسطی شہر ووہان میں یہ مہلک وائرس دسمبر میں نمودار ہوا تھا اور اس نے چند ہی ہفتوں میں ہزاروں افراد کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا۔چین میں اس وائرس سے 2465 افراد مارے جاچکے ہیں اور دنیا بھر میں 78 ہزار سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں۔سب سے متاثرہ شہر ووہان کے ملک کے دوسرے علاقوں سے زمینی اور فضائی رابطے منقطع ہیں۔اس کے مکین محصور ہو کررہ گئے ہیں جبکہ دنیا کے بہت ملکوں کی فضائی ٹرانسپورٹ کی کمپنیوں نے چین کے لیے اپنی پروازیں بھی بند کردی ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔