ایران تنازعات اور جنگجوؤں کو ہوا دے رہا ہے: مائیک پومپیو

Source: S.O. News Service | Published on 7th October 2019, 6:48 PM | عالمی خبریں |

لندن 7اکتوبر (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے ایران پر الزام عاید کیا ہے کہ تہران تنازعات اور جنگ کو ہوا دے رہا ہے، جس سے پناہ گزینوں کے بحران میں اضافہ ہوتا ہے۔پومپیو نے ہفتے کے روز یونان کے دورے کے دوران ایتھنز میں کہا ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ روس اسٹریٹجک بلقان کے خطے میں اپنے ہمسایہ ممالک کی خودمختاری کو نقصان پہنچا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران نے خطے میں اپنے ایجنٹوں کی مدد سے جنگ اور تنازعات کو مزید گھمبیر کرنے کی کوشش کی جس کے نتیجے میں مہاجرین اور پناہ گزینوں کا بحران پیدا ہوا۔پومپیو نے کریمیا کے الحاق کے خلاف روس کے موقف اور بشار الاسد کی حکومت کی مدد کے لیے شام کی بندرگاہوں سے ایرانی تیل کی منتقلی کو روکنے کی کوششوں کو سراہا۔امریکی وزیرخارجہ نے کہا کہ یونان نے اسرائیل کے ساتھ اپنے تعلقات کو مستحکم کرنے کا صحیح فیصلہ کیا ہے، یہی وجہ ہے کہ امریکا نے یونان کے ساتھ اپنے تعلقات اور شراکت کو بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے حالانکہ یونان اور امریکا کے درمیان پہلے ہی بہترین تعلقات قائم ہیں۔پناہ گزینوں کے بحران میں ایران کے کردار کے بارے میں پومپیو نے تبصرہ کرتیہوئے کہا کہ ایران کی طرف سے چھیڑی گئی طویل جنگوں کے نتیجے میں پناہ گزینوں کا بحران پیدا کیا۔روحانی نے مئی میں کابینہ کے اجلاس میں کہا تھا کہ اگر جوہری معاہدہ اگر جوہرہ سمجھوتہ ختم ہوتا ہے تو ایران یورپی ملکوں کو منشیات اور پناہ گزینوں کی اسمگلنگ کی روک تھام میں مدد نہیں کر سکے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر ہمارا کردار نہ ہوتا تو دہشت گرد آج یورپی ممالک کے دارالحکومتوں میں گھوم رہے ہوتے۔ایران کے نائب وزیر خارجہ عباس عراقجی نے بھی دھمکی دی ہے کہ ان کا ملک تقریبا 30 لاکھ افغان مہاجرین کے بارے میں اپنی امیگریشن پالیسی کو تبدیل کرنے پر مجبور ہوگا۔ اگر اس کے خلاف معاشی دباؤ برقرار رہا تو انہیں نکالنے کے لیے کام کرے گا۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔