سعودی عرب اور عراق کے درمیان قربت پر ایران شدید مضطرب : اکنامسٹ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 11th March 2018, 8:15 PM | خلیجی خبریں | عالمی خبریں |

دبئی11مارچ (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا )امریکی جریدےEconomist کی ایک رپورٹ کے مطابق سعودی عرب اور عراق کے درمیان تعلقات کا استحکام ایران کی نیندیں حرام کر رہا ہے۔ تہران کو یہ غم کھا رہا ہے کہ اس طرح وہ عراق میں اپنے رسوخ سے ہاتھ دھو بیٹھے گا اور بغداد حکومت اس سے دور ہو جائے گی۔ اسی وجہ سے ایران عراق میں اپنے حلیفوں کے ساتھ مل کر مذکورہ قربت کے خلاف حرکت میں آ گیا ہے۔ریاض اور بغداد کے درمیان تعلقات کی مضبوطی پر ایران ک یتشویش کا آغاز حالیہ دنوں میں نہیں ہوا جب کہ اس دوران بصرہ میں سعودی قونصل خانے کا پھر سے افتتاح ہوا، شہر کے اسٹیڈیم میں دونوں ملکوں کی ٹیموں کے مابین تاریخی فٹبال میچ منعقد ہوا اور فضائی پروازوں اور تجارتی تعلقات کا دوبارہ آغاز ہوا۔درحقیقت ایران کی پریشانی اور اضطراب اکتوبر 2017ء4 میں اْس وقت سے شروع ہو گئی تھی جب عراقی وزیراعظم کا طیارہ ریاض کے ہوائی اڈے پر اترا تھا۔ اس کے بعد سے تہران عراق میں ایرانی رسوخ کی بتدریج کمی کے حوالے سے اپنی تشویش کو چھپا نہیں سکا۔ایسے میں جب کہ یہ تبدیلیاں واشنگٹن کے لیے راحت کا سامان ہیں، ایران اس سعودی عراقی قربت کے بیچ رکاوٹ ڈالنے کی کوششیں کر رہا ہے۔ وہ اپنے عراقی حلیفوں کے ساتھ مل کر اب یہ شوشے چھوڑ رہا ہے کہ مذکورہ قربت مذہبی مسالک کے لیے ایک خطرہ ہے۔ تہران نے جنوبی عراق میں قبائلی تنازعات بھڑکائے اور وہ اس قربت کے خلاف مستقبل میں حکومت کی تشکیل کے لیے بھی کوشاں ہے۔امریکی جریدے Economist کے مطابق سعودی عرب کی نئی پالیسی عراقیوں کے درمیان کامیابی سے ہم کنار ہو گی جو 1980ء4 کی دہائی میں ایران کے خلاف سخت ترین جنگ لڑ چکے ہیں۔ تاہم سعودی عرب اور عراق کے قریب آنے کا پھل کھانے کے لیے صبر اور وقت چاہیے۔

ایک نظر اس پر بھی

قطر میں بھٹکل مسلم جماعت کی خوبصورت عید ملن تقریب

بھٹکل مسلم جماعت کی طرف سے حسب سابق۲ شوال  مطابق ١١ اپریل  بروز جمعرات قطر کے مختلف علاقوں میں رہائش پذیر بھٹکلی احباب کے لئے عید ملن کے نام سے ایک گیٹ ٹوگیدر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں بچوں نے اپنی گوناگو صلاحیتوں کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے شریک حاضرین سے داد و تحسین حاصل ...

متحدہ عرب امارات میں شدید بارش؛ نظام زندگی مفلوج، عمان میں 18 افراد جاں بحق

  متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور اس کے گردونواح میں منگل کو طوفانی بارش ہوئی۔ صورتحال ایسی ہو گئی کہ متحدہ عرب امارات میں ہر طرف پانی ہی پانی نظر آیا۔ سیلاب کے باعث کئی شہر جام ہو گئے۔ وہیں، پڑوسی ملک عمان میں شدید بارشوں سے آنے والے سیلاب کے باعث 18 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

عمان میں سیلاب سے تباہی، 13 افراد جاں بحق، لاپتہ لوگوں کی تلاش جاری

مشرق وسطیٰ کے شہر عمان میں اس وقت سیلاب نے زبردست تباہی مچا رکھی ہے۔ اتوار سے ہی عمان میں سیلاب کا قہر دیکھنے کو مل رہا ہے اور پیر کے روز بھی موسلادھار بارش کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ موصولہ اطلاع کے مطابق اب تک اس سیلاب نے 13 لوگوں کی جان لے لی ہے اور کئی دیگر لاپتہ ہیں جن کی تلاش ...

سعودی عربیہ میں روڈ ایکسڈینٹ کے کیس میں پھنسا ہے بھٹکل کا ایک نوجوان؛ بھٹکل کمیونٹی جدہ اور بھٹکل مسلم خلیج کونسل سے مدد کی اپیل

  بھٹکل بیلنی کا ایک  28 سالہ نوجوان محمد خالد ابن محمد جعفر گذشتہ چار سال سے   سعودی عربیہ کے   تيماء  میں معمولی  روڈ ایکسیڈنٹ کے   ایک کیس میں بری طرح پھنس گیا ہے اور عدالت نے اُس پر 34500 ریال (قریب سات لاکھ ہندوستانی رقم ) کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ نوجوان کا کہنا ہے کہ اُس کی ...

سعودی عربیہ میں اندوہناک سڑک حادثہ؛ کرناٹک کے تین لوگ جاں بحق، بھٹکل کے قریب منڈگوڈ سے تھا تعلق

ریاست کرناٹک کے ضلع اُترکنڑا کے منڈگوڈ سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کے تین افراد سعودی عربیہ میں عمرہ کی ادائیگی کے دوران اُس وقت جاں بحق ہوگئے جب سڑک پر تیز رفتاری کے ساتھ دوڑتی ہوئی ایک لینڈ کروزرجس پر یہ لوگ سوار تھے ، کا ایک پہیہ اچانک پنکچر ہوگیا اور گاڑی بے قابو ہوکر ...

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...