جوہری بات چیت کے دوبارہ آغاز کے حوالے سے 'گیند امریکا کے کورٹ میں' ہے ایران

Source: S.O. News Service | Published on 26th January 2021, 7:26 PM | عالمی خبریں |

دبئی، 26جنوری (آئی این ایس انڈیا) اقوام متحدہ میں ایران کے سفیر مجید تخت روانچی کا کہنا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان تعلقات کے معاملے میں ہر چیز بائیڈن انتظامیہ پر منحصر ہے۔

امریکی چینل "NBC" نیوز کے ساتھ انٹرویو میں جب روانچی سے پوچھا گیا کہ ایران جوہری بات چیت کو دوبارہ شروع کرنے کے لیے کیا ارادہ رکھتا ہے تو ایرانی عہدے دار نے علانیہ طور پر کہا کہ "گیند اب امریکا کے کورٹ میں ہے"۔

اس سے قبل امریکی مرکزی کمان کے کمانڈر جنرل فرینک میکنزی نے باور کرا چکے ہیں کہ جو بائیڈن کے صدر بننے کے بعد امریکا اور ایران کے درمیان تعلقات کے لیے ایک نیا موقع ہے۔ میکنزی کا یہ بیان نئی امریکی انتظامیہ کے سائے میں خطے کے پہلے دورے کے دوران سامنے آیا۔

امریکی جنرل نے دو روز قبل صحافیوں سے گفتگو میں کہا تھا کہ بائیڈن کے انتخاب سے قبل گزرے مہینوں کے دوران ایران کی جانب سے بڑھتے خطرات کے باوجود امریکا کسی بھی غیر متوقع لمحے کا مقابلہ کرنے کے واسطے جنگ کو روکے رکھنے میں کامیاب رہا۔ بعض سیکورٹی اور عسکری تجزیہ کاروں کو اندیشہ تھا کہ تہران سابق صد ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارت کے آخری دنوں میں کسی بھی امریکی ہدف کو براہ راست نشانہ بنا سکتا ہے۔ تاہم امریکا اس سے اجتناب میں کامیاب ہو گیا۔

جنرل میکنزی کے مطابق ایران خطے میں عراق اور دیگر جگہاؤں پر اپنے ایجںٹوں کو چلانے پر بڑی حد تک قادر تھا تاہم اس نے اپنے پیروکاروں کو آگاہ کر دیا کہ یہ امریکا کے ساتھ جنگ چھیڑنے کا مناسب وقت نہیں۔

واضح رہے کہ ایران نے 2015ء میں چھ بڑے ممالک (چین، امریکا، روس، فرانس، برطانیہ اور جرمنی) کے ساتھ اپنے جوہری پروگرام کے حوالے سے ایک سمجھوتے پر دستخط کیے تھے۔ اس کو "مشترکہ جامع عملی منصوبے" کا نام دیا گیا تھا۔

ویانا میں طے پانے والے اس معاہدے کے تحت تہران پر عائد بین الاقوامی پابندیاں اٹھائی جانی تھیں اور اس کے مقابل ایران کو اپنے جوہری پروگرام پر بڑی حد تک روک لگانا تھی۔ ساتھ ہی اس بات کی ضمانت دینا تھی کہ وہ جوہری ہتھیار کے حصول کے لیے کوشاں نہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔