ایران نے نقلی طیارہ بردار بحری بیڑہ بنا لیا

Source: S.O. News Service | By S O News | Published on 10th June 2020, 8:55 PM | عالمی خبریں |

 واشنگٹن،10/جون (آئی این ایس انڈیا)ایران اور امریکہ کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے درمیان یوں لگتا ہے کہ ایران نے اپنی جنوبی ساحلوں پر طیارہ بردار بحری بیڑے کا ایک نیا نقلی ماڈل تیار کر لیا ہے۔

خبر رساں ادارے، دی ایسوسی ایٹد پریس نے منگل کے روز، نقلی بیڑے کی تصاویر حاصل کی ہیں، جو خلیج فارس میں معمول کی گشت پر مامور امریکہ کے جوہری توانائی سے چلنے والے طیارہ بردار بیڑے سے مشابہہ ہے۔ دنیا میں پیدا ہونے والے تیل کا بیس فیصد خلیج فارس کے دہانے سے گزرتا ہے۔ ابھی تک ایرانی عہدیداروں نے اس کی تصدیق تو نہیں کی، لیکن اس نقلی بحری بیڑے کی ساحلی شہر بندر عباس میں موجودگی سے یوں معلوم ہوتا ہے کہ ایران کی پاسداران انقلاب، سن 2005 میں بحری مشقوں کے دوران امریکی بحری بیڑے کی نقلی غرقابی کو دہرانا چاہتی ہے۔یہ سب ایک ایسے وقت ہو رہا ہے جب منگل کے روز ہی ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ پاسدارانِ انقلاب کے سابق کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کی نقل و حرکت کی امریکہ کو معلومات فراہم کرنے والے مبینہ ملزم کو پھانسی کی سزا دیگا۔جنرل سلیمانی کو اس سال جنوری میں امریکی حملے میں ہلاک کر دیا گیا تھا۔ سیٹ لائٹ سے لی گئی تصاویر میں اس نقلی بحری بیڑے کیڈیک پر سولہ نقلی لڑاکا طیاروں کو سوار دیکھا جا سکتا ہے۔ یہ نقلی بیڑہ دو سو میٹر لمبا جبکہ اس کی چوڑائی پچاس میٹر ہے۔ اصلی امریکی بحری بیڑہ، جس کی نقل بنائی گئی ہے، تین سو میٹر لمبا اور پچھتر میٹر چوڑا ہے۔ یہ طیارہ اس مقام سے تھوڑے ہی فاصلے پر کھڑا ہے جہان مئی میں ایک سو نئی سپیڈ بوٹس کو متعارف کرایا گیا تھا۔ ان تیز رفتار کشتیوں پر مشین گنیں اور میزائل نصب ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔