نکھل بلاور نے لیابھٹکل کے نئے اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ کے طورپر چارج

Source: S.O. News Service | Published on 7th September 2019, 12:14 AM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 6/ستمبر (ایس اونیوز) بھٹکل کے ڈی وائی ایس پی ویلنٹائن ڈیسوزا کا تبادلہ منگلورو میں واقع ڈی آئی جی کے دفتر میں کیے جانے کے بعد آئی پی ایس آفیسر نکھل بلاور نے بھٹکل کے نئے اے ایس پی کے طور پر چارج لے لیا۔

نکھل بلاور چتلدرگ کے رہنے والے ہیں اور 2017کے آئی پی ایس بیاچ سے تعلق رکھتے ہیں۔انہوں نے اپنی ٹریننگ مکمل ہونے کے بعد رائچور میں پروبیشنری اے ایس پی کے فرائض انجام دئے۔ لوک سبھا انتخابات کے دوران نکھل بلاور کو کوپر گرام کے ایک انتہائی حساس علاقے میں تعینات کیا گیا تھا اور انہوں نے اپنی ذمہ داریاں بڑی خوبی کے ساتھ ادا کی تھیں۔رائچور میں اپنی تعیناتی کے دوران اسکولی بچوں کے ساتھ ’گرم کھانا‘ کھانے میں شریک ہونے اور طلبہ کے ساتھ گھل مل کر بات چیت کرنے کی تصاویر سوشیل میڈیا پر بہت ہی وائرل ہوئی تھیں اور ان کے عوام سے قریب رہنے کی عادت کو سراہاگیاتھا۔دوسرے مرحلے کی تربیت مکمل ہونے کے بعد انہیں بھٹکل سب ڈیویژن میں تعینات کیا گیا ہے۔ 

نکھل بلاور نے اپنی اعلیٰ تعلیم بنگلورو کے بی ایم ایس کالج آف انجینئرنگ سے مکمل کی ہے۔2014میں انہوں نے اپنی یو پی ایس سی کی پڑھائی شروع کی۔ 2015میں پہلی بار سول سروس امتحان میں شریک ہوئے، لیکن کامیاب نہیں ہوسکے۔ دوسری مرتبہ 2016میں انہوں نے 107ویں رینک کے ساتھ امتحان میں کامیابی حاصل کی۔دسمبر 2017سے انہیں سول سروس کے لئے نامزد کیا گیاتھا۔

پتہ چلا ہے کہ تبادلہ کیے گئے بھٹکل ڈی وائی ایس پی ویلنٹائن ڈیسوزا سے چارج لینے کے بعد نکھل بلاور فی الحال اپنے دائرہئ اختیارمیں آنے والے تمام پولیس اسٹیشنوں کا دورہ کرکے حالات کا جائزہ لے رہے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے نوجوان کی نعش برآمد؛ سینکڑوں لوگ ہوئے جنازے میں شامل

  اتوار شام کو سوڈی گیدے سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے حافظ کاشف ندوی ابن اسماعیل رکن الدین کی نعش بالاخر رات کے آخری پہر قریب 4:20   کو سمندر سے برآمد کرلی گئی اور بھٹکل سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم و دیگر ضروری کاغذی کاروائیوں اور میت کی آخری رسومات وغیرہ  کے بعد صبح ...

کاروار کے قریب جوئیڈا کی کالی ندی میں غرق ہوکر ایک ہی خاندان کے چھ لوگوں کی موت؛ بچی کو بچانے کی کوشش میں دیگر لوگوں نے بھی گنوائی جان

چھوٹی بچی کوکالی ندی میں ڈوبنے سے بچانے کی کوشش میں ایک ہی خاندان کے چھ لوگ ایک کے بعد ایک غرق ہوکر جاں بحق ہوگئے، واردات کاروار سے قریب  80 کلو میٹر دور جوئیڈا  تعلقہ کے اکوڈا نامی دیہات میں اتوار شام کو پیش آئی۔

اتر کنڑا میں 3 مہینوں میں ہوا 13 ہزار ووٹرس کا اضافہ 

اتر کنڑا لوک سبھا حلقے میں الیکشن کے لئے ابھی بس چند دن رہ گئے ہیں اور اس انتخاب میں حق رائے دہی استعمال کرنے والوں کی قطعی فہرست تیار کر لی گئی ہے ، جس کے مطابق اس وقت اس حلقے میں 16.41 لاکھ ووٹرس موجود ہیں ۔