آئی پی ایل :سنجے بانگرآر سی بی کے ہیڈ کوچ مقرر

Source: S.O. News Service | Published on 9th November 2021, 10:09 PM | اسپورٹس |

نئی دہلی ،09؍ نومبر(آئی این ایس انڈیا) سابق ہندوستانی کرکٹر سنجے بانگر اب رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی ) کے ہیڈ کوچ ہوں گے۔ آر سی بی نے انہیں بیٹنگ مشیر کے عہدے سے ترقی دے کر ہیڈ کوچ مقررکیا ۔ سنجے بانگر کو اگلے دو سالوں کے لیے آر سی بی کا ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا ہے۔ بانگرنے اس سال فروری میں کلب جوائن کیا تھا۔بانگر اب مائیک ہاسن کی جگہ لیں گے۔ سائمن کیٹچ نے ذاتی وجوہات کی بنا پرآر سی بی کے ہیڈ کوچ کے عہدے سے سبکدوش ہونے کے بعد مائیک ہیسن کو ہیڈ کوچ کی اضافی ذمہ داری سونپی گئی تھی۔ وہ کلب میں ڈائریکٹر آف کرکٹ آپریشنز بھی ہیں۔ بانگر کے ہیڈ کوچ بننے کے بعد مائیک اب اپنی موجودہ ذمہ داری کو اداکرتے رہیں گے۔

آر سی بی کے ٹوئٹر ہینڈل سے پوسٹ کی گئی ویڈیو میں ہیسن یہ کہتے ہوئے نظر آرہے ہیں کہ آج ہم نے سنجے بانگر کو دو سال کے لیے آر سی بی کا ہیڈ کوچ مقرر کیا ہے۔ وہ ایک معزز کوچ ہیں۔ ان کے کھلاڑیوں اور معاون عملے کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں۔ ان کے پاس اچھا تجربہ ہے۔اپنی نئی ذمہ داری پر سنجے بانگر نے کہا کہ میں نے گزشتہ چند سالوں میں کلب کے باصلاحیت کھلاڑیوں کے ساتھ بہت کام کیا ہے۔ آئی پی ایل کی نیلامی سے لے کر اگلے سیزن تک ہمیں بہت کام کرنا ہے۔

مجھے یقین ہے کہ ٹیم مینجمنٹ اور عملے کی مدد سے ہم وہ کریں گے جو ہمیں کرنا ہے۔سنجے بانگر سال 2014 سے 2019 تک ٹیم انڈیا ٹیم انڈیا کے بیٹنگ مشیررہے ہیں۔ 2019 ورلڈ کپ کے بعد ان کی جگہ وکرم راٹھور نے لی ۔ 49 سالہ سنجے 2001 سے 2004 تک ٹیم انڈیا کے اسکواڈ میں بھی شامل رہے ہیں۔ انہوں نے 12 ٹیسٹ میچ اور 15 ون ڈے کھیلے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...

کیپ ٹاؤن میں ہندوستان کی جنوبی افریقہ پر تاریخی فتح، میچ دوسرے ہی دن ختم، ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر

ہندوستانی مینس کرکٹ ٹیم نے 2024 کا آغاز ایک شاندار اور ریکارڈ ساز جیت کے ساتھ کیا ہے۔ کیپ ٹاؤن کے نیولینڈس میں 3 جنوری سے شروع ہوا ٹیسٹ میچ 4 جنوری یعنی دوسرے دن ہی ختم ہو گیا۔ ہندوستان کو جیت کے لیے دوسری اننگ میں 79 رنوں کا ہدف ملا تھا جسے روہت بریگیڈ نے محض 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل ...

جنوبی آفریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں انڈیا کو دی ایک اننگ اور 32 رنوں سے شکست

جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہندوستانی ٹیم ایک اننگ اور 32 رنوں سے ہار گئی ہے۔ اس شرمناک شکست کا ذمہ دار ہندوستانی بلے باز اور گیندبازوں دونوں رہے، کیونکہ پہلی اننگ میں کسی طرح 245 رن کا اسکور بنانے کے بعد ہندوستانی ٹیم دوسری اننگ میں محض 131 رنوں پر ...