آئی پی ایل 2022: بنگلور نے لکھنؤ کو 14 رنز سے ہرا کر دوسرے کوالیفائر میں جگہ بنائی

Source: S.O. News Service | Published on 26th May 2022, 10:30 AM | اسپورٹس |

کولکاتہ ، 26؍مئی (ایس او نیوز؍ایجنسی) رائل چیلنجرز بنگلور ونے آئی پی ایل 2022 کے ایلیمینیٹر میچ میں لکھنؤ سپر جائنٹس کو 14 رنز سے شکست دے دی۔ اس جیت کے ساتھ بنگلور نے دوسرے کوالیفائر میں جگہ بنالی ہے۔ اب ان کا مقابلہ راجستھان رائلز سے ہوگا۔

بنگلور نے ایلیمینیٹر میچ میں 208 رنز کا ہدف دیا تھا۔ لیکن لکھنؤ کے کھلاڑی 193 رنز ہی بنا سکے۔ رجت پاٹیدار نے آر سی بی کے لیے طوفانی سنچری کھیلی۔ جبکہ لکھنؤ کے لیے کے ایل راہل نے شاندار نصف سنچری بنائی ۔

بنگلورو کی طرف سے دیے گئے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے لکھنؤ کے لیے کوئنٹن ڈی کوک اور کے ایل راہل اوپننگ کرنے آئے۔ اس دوران ڈی کاک 6 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ منان موہرا نے 19 رنز بنائے۔ انہوں نے 11 گیندوں میں 2 چھکے اور ایک چوکا لگایا۔ دیپک ہڈا نے 45 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

بنگلورو کی جانب سے رجت پاٹیدار نے ناٹ آؤٹ 112کی شاندار سنچری اور دنیش کارتک نےناٹ آؤٹ 37 بنائے اور دونوں کے درمیان 92 رنز کی شاندار شراکت ہوئی جس کی بدولت رائل چیلنجرز بنگلور(آر سی بی) نے آئی پی ایل کے ایلیمینیٹر میں لکھنؤ سپر جائنٹس کو شکست دی۔واضح رہےآر سی بی نے 20 اوورز میں سات وکٹوں پر 207 رنز کا بڑا اسکور بنایا۔

ٹاس ہارنے کے بعد پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آر سی کے پاٹیدار نے پورے 20 اوورز تک بیٹنگ کی، اس سے قبل کپتان فاف ڈو پلیسس پہلے ہی اوور میں صفر پر آؤٹ ہو گئے ۔پاٹیدار نے 54 گیندوں کی سنچری میں 12 چوکے اور سات چھکے لگائے۔ کارتک نے 23 گیندوں پر ناٹ آؤٹ 37 رنز میں پانچ چوکے اور ایک چھکا لگایا۔

پاٹیدار کو اس سیزن میں دوسرے متبادل کے طور پر پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا تھا، لیکن اس اننگز میں وہ کسی میچیور بلے باز کی طرح بلے بازی کرتے رہے اور اننگز کے اختتام تک ناقابل شکست رہے۔

 

لکھنؤکے فیلڈروں کی جانب سے متعدد کیچ چھوڑے جانے سے اور پاٹیدار کی سنچری نے بنگلور کو بڑے اسکور تک پہنچا دیا۔ محسن کے علاوہ تمام بالرز بہت مہنگے ثابت ہوئے۔ وراٹ کوہلی نے 24 گیندوں میں 25 رنز بنائے۔ ان کے آؤٹ ہونے کے بعد گلین میکسویل 9 اور مہیپال لومرور 14 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ لیکن اس کے بعد بنگلور نے جو رفتار پکڑی، وہ 207 رنز پر پہونچنے کے بعد ہی رکی۔

ایک نظر اس پر بھی

ہندوستان نے جنوبی افریقہ کو 82 رنوں سے شکست دی، اویش خان کی شاندار گیند بازی، سیریز 2-2 سے برابر

جنوبی افریقہ اور ہندوستان کے درمیان تیسرے میچ میں ہندوستان نے جنوبی افریقہ کو 82 رنوں سے شکست دی ہے۔ اس جیت کے ساتھ ہندوستان نے سیریز میں 2-2 کی برابری کرلی ہے۔ اب اتوار کو پانچویں اور آخری مقابلے میں دونوں ٹیمیں سیریز جیتنے کے ارادے سے اتریں گی۔ اس سیریز کے پہلے دونوں میچ میں ...

ای سی بی نے بین الاقوامی ٹی-20 لیگ کا آغاز جنوری 2023 میں کرنے کا کیا اعلان

امارات کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے پیر کے روز اعلان کیا ہے کہ ان کی ٹی-20 لیگ کا پہلا سیزن (جسے انٹرنیشنل لیگ ٹی-20 نام دیا گیا ہے) 2023 میں 6 جنوری سے 12 فروری تک کھیلا جائے گا۔ اس میں چھ ٹیموں کی فرانچائزی حصہ لیں گی۔ اس لیگ کے میچ ابوظبی، دبئی اور شارجہ کے میدانوں میں کھیلے جائیں گے اور ...