سنسنی خیز میچ میں دہلی کیپٹلز نے سن رائزرز حیدرآباد کو ہرایا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 9th May 2019, 5:54 PM | اسپورٹس |

وشاکھا پٹنم،9؍مئی (ایس او نیوز؍ایجنسی) اگرچہ راشد خان کی طلسماتی باؤلنگ ،امیت مشرا کا فیلڈنگ میں رخنہ ڈالنے کی پاداش میں نازک موڑ پر آؤٹ ہوجانا، پرتھوی شاہ اور مارٹن گپٹل کی طوفانی بلے بازی جیسے واقعات دہلی کیپٹلز اور سن رئزرز حیدر آباد کے درمیان میچ میں کئی نشیب و فراز لائے اور میچ کا پلڑا کبھی ادھر اور کبھی ادھر کی پوزیشن سے دوچار رہا لیکن رشبھ پنت کی طوفانی اننگز نے ایسی تباہی مچائی کہ میچ کا پلڑا پوری طرح سے دہلی کے حق میں ایسا جھکا کہ سن رائزرز حیدر آباد کو ٹورنامنٹ کو فائنل کی دوڑ سے باہر نکلنا پڑا۔163رنز ہدف کے تعاقب میں پتھوی شاہ اور شکھر دھون نے 66رنز کی پارٹنر شپ کر کے 8ویں اوور میں ہی ایک تہائی سے زیادہ منزل طے کر لی ۔

لیکن شکھر دھون کے آؤٹ ہوتے ہی11ویں اوور تک مزید دو وکٹ گنوادینے کے باعث دہلی منزل سے بھٹکتی نظر آئی کیونکہ ابھی نصف منزل ہی طے ہوئی تھی کہ دہلی 11اوور کھیل چکی تھی ۔اور جب111مجموعے تک پہنچتے پہنچتے راشد خان کے چوتھے اور اننگز کے 15ویں اوور میں اس کے مزید دو کھلاڑی آؤٹ ہوگئے تو منزل دہلی کی پہنچ سے کوسوں دور نظر آنے لگی۔ لیکن رشبھ پنت نے یہاں سے محاذ سنبھال لیا ۔ اورمحمد نبی کے کوٹے کے آخری اوور کا چھکے سے استقبال کرنے کے بعد بیسل تھمپی کے، جنہوں نے اپنے تین اووروں میں صرف19رنز دیے تھے ،چوتھے اوور میں دو چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے22رنز بنا کر جیت حیدرآباد کے جبڑوں سے کافی حد تک کھینچ لی۔ 

کیونکہ اب 12گیندوں پر صرف 12رنز درکار تھے۔لیکن حسب معمول دہلی نے اپنی روایت پر قائم رہتے ہوئے نازک موڑ پر تو چل میں آیا کی گردان شروع کر دی۔19ویں اوور میں ردر فورڈ اور پنت اور 20ویں اوور کی چوتھی گیند پر جب میچ جیتنے کے لیے صرف دو رنز کی ضرورت تھی امیت مشرا کو فیلڈنگ میں رکاوٹ ڈالنے کی پاداش میں آؤٹ قرار دے دیا گیا۔ حیدر آباد خود کو جیت کی دہلیز پر پہنچا چکا تھا لیکن کیمو پال نے خلیل کی شارٹ پچ گیند کو مڈ وکٹ باؤنڈری کے باہر بھیج کر حیدر آباد پر جیت کے دروازے بند کر دیے۔اس سے قبل دہلی کیپٹلز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور اس کے بولروں نے بھی نہایت سلیقہ مند بولنگ کر کے حیدر آباد کے بلے بازوں کو کھل کر نہیں کھیلنے دیا اور رنز روکنے کے ساتھ ساتھ وقفہ وقفہ سے وکٹ بھی گرتے رہے۔

اسکور بدقت تمام 100کا ہندسہ پار کر سکا۔اور ابھی اسکور111ہی تھا کہ چوتھے کھلاڑی کی شکل میں کپتان ولیمسن بھی آؤٹ ہو گئے۔صرف 4اووروں کا کھیل باقی تھا اور دور دور تک اس بات کے کوئی آثار نظر نہیں آرہے تھے کہ حیدر آباد کی ٹیم 150رنز بھی بنا سکے گی لیکن دو آل راؤنڈروں وجے شنکر اور محمد نبی نے دہلی کے بولروں کے طلسم میں آئے بغیر اپنا فطری کھیل کھیلتے ہوئے5ویں وکٹ کے لیے محض16گیندوں پر 36رنز کی پارٹنر شپ کر کے حیدر آباد کو مقررہ20اووروں میں8وکٹ پر 162کا قابل دفاع اسکور دلوانے میں نمایاں رول ادا کیا۔

وجے شنکر نے 11گیندوں پر دو چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے25اور محمد نبی نے 13گیندوں پر تین چوکوں اور ایک چھکے کے ساتھ 20رنز بنائے۔حیدر آباد کے افتتاحی بلے باز گپٹل 19گیندوں پر ایک چوکے اور چار چھکوں کے ساتھ36رنز بنا کر نمایاں رہے۔ منیش پانڈے نے 36گیندوںپر 30اور کپتان ولیمسن نے 27گیندوں پر28رنز بنائے ۔ دونوں نے باالترتیب تین اور دو چوکے لگائے۔دہلی کی جانب سے کیمو پال نے تین وکٹ لیے جبکہ ایشانت شرما نے دو اور ٹی بولٹ اور امیت مشرا نے ایک ایک وکٹ لی۔پنت کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

ایک نظر اس پر بھی

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...

کیپ ٹاؤن میں ہندوستان کی جنوبی افریقہ پر تاریخی فتح، میچ دوسرے ہی دن ختم، ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر

ہندوستانی مینس کرکٹ ٹیم نے 2024 کا آغاز ایک شاندار اور ریکارڈ ساز جیت کے ساتھ کیا ہے۔ کیپ ٹاؤن کے نیولینڈس میں 3 جنوری سے شروع ہوا ٹیسٹ میچ 4 جنوری یعنی دوسرے دن ہی ختم ہو گیا۔ ہندوستان کو جیت کے لیے دوسری اننگ میں 79 رنوں کا ہدف ملا تھا جسے روہت بریگیڈ نے محض 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل ...

جنوبی آفریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں انڈیا کو دی ایک اننگ اور 32 رنوں سے شکست

جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہندوستانی ٹیم ایک اننگ اور 32 رنوں سے ہار گئی ہے۔ اس شرمناک شکست کا ذمہ دار ہندوستانی بلے باز اور گیندبازوں دونوں رہے، کیونکہ پہلی اننگ میں کسی طرح 245 رن کا اسکور بنانے کے بعد ہندوستانی ٹیم دوسری اننگ میں محض 131 رنوں پر ...