آئی پی ایل 2018: دلچسپ مقابلہ میں چنئی سپرکنگس نے سن رائزرس حیدر آباد کو 4 رنوں سے شکست دی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 23rd April 2018, 12:53 PM | اسپورٹس |

حیدرآباد ،22؍اپریل (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا )آئی پی ایل 11 کے ایک دلچسپ مقابلہ میں چنئی سپرکنگس نے سن رائزرس حیدر آباد کو چار رنوں سے ہرادیا ہے ۔ سریش رینا اور امباتی رائیڈو کی نصف سنچریوں کی بدولت ٹاس ہارکر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے چنئی سپرکنگس نے مقررہ 20 اوورس میں تین وکٹ کے نقصان پر 182 رن بنائے اور سن رائزرس کو جیت کیلئے 183 رنوں کا ہدف دیا ہے ، جس کے جواب میں حیدر آباد 6 وکٹ کے نقصان پر 178 رن ہی بناسکی ۔ کپتان ولیمسن( 84) اور یوسف پٹھان نے (45) کافی کوششیں کی ، مگر وہ دونوں عین وقت پر ہار گئے۔ تاہم آخر میں راشد خان نے میچ کو دلچسپ بنادیا ۔ راشد نے چار گیندوں پر 17رن بنائے۔اس سے قبل سریش رینا اور امباتی رائیڈو کی نصف سنچریوں کی بدولت ٹاس ہارکر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے چنئی سپرکنگس نے مقررہ 20 اوورس میں تین وکٹ کے نقصان پر 182 رن بنائےآخر میں مہندر سنگھ دھونی نے بھی اچھے ہاتھ دکھائے اور انہوں نے 12 گیندوں پر 25 رن بنائے اور اسکور کو 182 تک پہنچایا ۔ رینا 54 رن بناکر ناٹ آوٹ رہے جبکہ امباتی رائیڈو 37 گیندوں پر 79 رن بناکر آوٹ ہوئے ۔ اس کے علاوہ شین واٹسن نے 9 اور فاف ڈوپلیسس نے 11 رن بنائے۔ بھونیشور کمار اور راشد خان نے ایک ایک وکٹ لئے۔

ایک نظر اس پر بھی

آئرلینڈ نے عالمی چیمپئن انگلینڈ کو سیریز کے تیسرے اور آخری یک روزہ میچ میں 7 وکٹوں سے شکست دی

  کپتان اینڈی بال برنی (113) اور افتتاحی بلے باز پال اسٹارلنگ (142) کی شاندار سنچریوں کی بدولت آئرلینڈ نے عالمی چیمپئن انگلینڈ کو سیریز کے تیسرے اور آخری یک روزہ میچ میں سات وکٹوں سے ہراکر زبردست کامیابی حاصل کی ہے۔