آئی پی ایل 2020: ممبئی انڈینز کو 20 کروڑ کی انعامی رقم ملی

Source: S.O. News Service | Published on 11th November 2020, 8:36 PM | اسپورٹس |

دبئی،11؍نومبر(ایس او نیوز؍ایجنسی) ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) کے صدر سوربھ گنگولی اور سکریٹری جے شاہ نے ممبئی انڈینز کے کپتان روہت شرما کو 20 کروڑ کی انعامی رقم پیش کی جنہوں نے پانچویں بار آئی پی ایل کا ٹائٹل جیتا تھا۔

ممبئی نے فائنل میں دہلی کیپٹلز کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر پانچویں بار ٹائٹل اپنے نام کیا۔ گنگولی نے ممبئی کے کپتان روہت کو فاتح ٹرافی پیش کی۔ پہلی بار رنر اپ رہنے والی دہلی کی ٹیم کے کپتان شریس ایئر کو 12.50 کروڑ کی انعامی رقم سے نوازا گیا۔ فائنل کے بعد انفرادی ایوارڈ دیئے گئے۔

  • مین آف دی میچ آف فائنل۔ ٹرینٹ بولٹ
  • ابھرتے ہوئے کھلاڑی - دیودت پڈیکیل
  • فیئر پلے ایوارڈ - ممبئی انڈینز
  • سیزن کا گیم چینجر - لوکیش راہل
  • سیزن کا سپر اسٹرائیکر - کیرون پولارڈ
  • سب سے زیادہ چھکے - ایشان کشن
  • سیزن کا پاور پلیئر۔ ٹرینٹ بولٹ
  • پرپل کیپ - کیگیسو ربادا
  • اورنج کیپ- لوکیش راہل
  • انتہائی قابل قدر پلیئر - جوفرا آرچر

ایک نظر اس پر بھی

آئی پی ایل فائنل میں چنئی نے دی کولکاتا نائٹ رائڈرس کو شکست، چنئی بنا چوتھی مرتبہ آئی پی ایل چیمپئن

سلامی بلے باز ڈو پلیسسز (86) کی بہترین نصف سنچری کے ساتھ روبن اتھپا کے (31) اور معین علی کے (ناٹ آؤٹ37) کی جارحانہ اننگز کے نتیجے میں چنئی سپر کنگس نے کولکاتا نائٹ رائڈرس کو  27 رنوں سے شکست دے دی اور چوتھی بار آئی پی ایل چمپئن بننے کا فخر حاصل کرلیا۔ 

آئی پی ایل 2021: کولکاتہ تیسری مرتبہ آئی پی ایل کے فائنل میں ، راہل ترپاٹھی نے چھکا لگا کر دلائی جیت

)  آئی پی ایل 2021 کا خطابی مقابلہ اب کولکاتہ نائٹ رائیڈرس اور چنئی سپرکنگس کے درمیان کھیلا جائے گا ۔ کے کے آر نے کوالیفائر 2 کے میچ میں دہلی کیپیٹلز کو 3 وکٹوں سے شکست دیدی ہے ۔ دہلی کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست رہی تھی اور اس کو کوالیفائر 1 میں چنئی سپرکنگس نے شکست دی تھی ۔ میچ ...

چنئی نے ریکارڈ بنایا، نویں بار آئی پی ایل کے فائنل میں پہنچی، دہلی کو دی شکست

دبئی میں کھیلے گئے کوالیفائنگ مقابلہ میں چنئی سپر کنگس (سی ایس کے) نے دہلی کیپیٹلس کو شکست دے کر فائنل میں اپنی جگہ بنا لی ۔ سی ایس کے کپتان دھونی نے ایک شاندار پاری کھیلتے ہوئے چھہ گیندوں میں 18 رن بنائے اور آخری گیند پر چوکا لگاکر ٹیم کو جیت دلائی۔رابن اتھپا اور رتو راج ...