’کلر‘ ملر نے گجرات ٹائٹنز کو آئی پی ایل2022کے فائنل میں پہنچایا

Source: S.O. News Service | Published on 25th May 2022, 12:30 PM | اسپورٹس |

کولکاتہ، 25؍ مئی (ایس او نیوز؍ایجنسی)  ’کلر ملر‘ کے نام سے مشہور ڈیوڈ ملر (ناٹ آؤٹ 68) نے آخری اوور کی پہلی تین گیندوں پر تین چھکے لگا کر گجرات ٹائٹنز کو منگل کو راجستھان رائلز کے خلاف سات وکٹوں سے جیت دلائی اور 2022کے آئی پی ایل کے فائنل میں جگہ بنا لی۔

راجستھان نے کوالیفائر میں ان فارم انگلینڈ کے جارح بلے باز جوس بٹلر 89رنز کی شاندار اننگز کی بدولت چھ وکٹ پر 188 کا مضبوط اسکور بنایا لیکن گجرات نے 19.3 اوور میں تین وکٹ پر 191 رنز بنا کر فائنل میں جگہ بنالی۔ ملر نے 38 گیندوں پر دھواں دار ناقابل شکست 68 رنز میں تین چوکے اور پانچ فلک بوس چھکے لگائے ۔

اس سے قبل فارم میں چل رہے جوس بٹلر کی 89 رن کی شاندار اننگز کی بدولت راجستھان رائلز نے منگل کو آئی پی ایل کے پہلے کوالیفائر میں گجرات ٹائٹنز کے خلاف چھ وکٹ پر 188 رن بنائے ۔

ٹاس ہارنے کے بعد پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بٹلر نے 56 گیندوں کی اننگز میں 12 چوکے اور دو چھکے لگائے ۔ بٹلر اننگز کے آخری اوور کی پانچویں گیند پر آؤٹ ہوئے ۔ اس اننگز کے ساتھ انہوں نے ٹورنامنٹ میں 700 رنز مکمل کرتے ہوئے اپنے رنز کی تعداد 718 کرلی ہے ۔ کپتان سنجو سیمسن نے 26 گیندوں میں پانچ چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 47 رنز بنائے ۔ دیودت پڈیکل نے 20 گیندوں پر 28 رنز میں دو چوکے اور دو چھکے لگائے ۔ 11 اضافی رنز بشمول 10 وائیڈز نے بھی راجستھان کے اسکور میں اہم کردار ادا کیا۔

راجستھان کی اننگز کو دو حصوں میں پرکھا جا سکتا ہے ۔ پہلا حصہ جہاں گیند بٹلر کے بلے سے نہیں لگ رہی تھی۔ اس دوران پہلے سنجو سیمسن اور پھر دیو دت پڈیکل نے تیز رفتاری سے رنز بنائے اور دباؤبننے نہیں دیا۔ اس کے بعد جب بٹلر کا بیٹ چلا توگیندیں باؤنڈری لائن سے باہر جاتی نظر آئی۔ اپنے پرانے حریف راشد کو احتیاط سے کھیلنے کے علاوہ باقی تمام گیند بازوں کو اپنا شکار بنایا۔ 56 گیندوں پر 89 رنز بنا کر انہوں نے بتایا کہ اورنج کیپ ان کے سر پر کیوں براجمان ہے ۔

ایک نظر اس پر بھی

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...

کیپ ٹاؤن میں ہندوستان کی جنوبی افریقہ پر تاریخی فتح، میچ دوسرے ہی دن ختم، ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر

ہندوستانی مینس کرکٹ ٹیم نے 2024 کا آغاز ایک شاندار اور ریکارڈ ساز جیت کے ساتھ کیا ہے۔ کیپ ٹاؤن کے نیولینڈس میں 3 جنوری سے شروع ہوا ٹیسٹ میچ 4 جنوری یعنی دوسرے دن ہی ختم ہو گیا۔ ہندوستان کو جیت کے لیے دوسری اننگ میں 79 رنوں کا ہدف ملا تھا جسے روہت بریگیڈ نے محض 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل ...

جنوبی آفریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں انڈیا کو دی ایک اننگ اور 32 رنوں سے شکست

جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہندوستانی ٹیم ایک اننگ اور 32 رنوں سے ہار گئی ہے۔ اس شرمناک شکست کا ذمہ دار ہندوستانی بلے باز اور گیندبازوں دونوں رہے، کیونکہ پہلی اننگ میں کسی طرح 245 رن کا اسکور بنانے کے بعد ہندوستانی ٹیم دوسری اننگ میں محض 131 رنوں پر ...