رائل چیلنجرس بنگلورو کو7 وکٹوں سے شکست دے کر 14 برس بعد راجستھان رائلس کا آئی پی ایل فائنل میں داخلہ

Source: S.O. News Service | Published on 28th May 2022, 10:45 AM | اسپورٹس |

نئی دہی، 28؍ مئی (ایس او نیوز؍ایجنسی) تیز گیند باز پرشانت کرشنا (22 رن پر 3 وکٹ) اور عبید مکاؤ (23 رن پر 3 وکٹ)کی شاندار گیند بازی اور زبردست فارم میں چل رہے جوس بٹلر (106 ناٹ آؤٹ) کی بہترین اننگز سے راجستھان رائلز نے رائل چیلنجرس بنگلورو کو یک طرفہ انداز میں 11 گیندباقی رہتے ہوئے7 وکٹوں سے شکست دے کر 14 برسوں کے طویل وقفے کے بعد آئی پی ایل کے فائنل میں داخل ہوگئی۔

بنگلورو نے آئی پی ایل کوالیفائر 2 میں 20 اوور میں آٹھ وکٹ پر 157 رنز بنائے لیکن راجستھان نے 18.1 اوور میں تین وکٹ پر 161 رنز بناکر میچ جیت لیا ۔ راجستھان نے 2008 میں پہلے آئی پی ایل کے فائنل میں پہنچ کر ٹائٹل جیتا تھا۔اب 14 سال بعد راجستھان نے 2022 میں فائنل میں پھر جگہ بنا لی ہے۔ بٹلر نے اپنی سنچری مکمل کی اور ویراٹ کوہلی کے 2016 میں چار سنچریاں بنانے کا ریکارڈ برابر کیا۔

گلین میکسویل کو ٹرینٹ بولٹ نے جب پویلین لوٹایا تو اسی وقت راجستھان کی جیت کے آثار نظر آنے لگ گئے تھے۔ بولٹ کی گیند حالانکہ اتنی اچھی نہیں تھی۔ لیگ اسٹمپ پر بیک آف دی لینتھ گیند تھی جسے میکسویل نے لانگ لیگ کی طرف پل کردیا تھامگر مکائے نے آگے ڈائیونگ کرتے ہوئے گیند پر جھپٹا مار کر اسے لپک لیا۔ میکسویل نے 13 گیندوں پر 24 رنز میں ایک چوکا اور دو چھکے لگائے۔

ان کے بعد اشون نے شاندار کھیل رہے رجت پاٹیدار کو آؤٹ کر کے راجستھان خیمے میں خوشی کا ماحول بھر دیا۔ پاٹیدار نے 42 گیندوں پر 58 رن میں چار چوکے اور تین چھکے لگائے۔

مکاے نے مہیپال لومرور (8) کو آؤٹ کر کے راجستھان کو ایک اور کامیابی دلائی۔پرسدھ کرشنا نے 19ویں اوور کی پہلی گیند پر دنیش کارتک اور اگلی گیند پر ونندو ہسرنگا کو پویلین بھیجا۔ کارتک نے چھ رن بنائے جبکہ ہسرنگااپنا کھاتہ ہی نہیں کھول سکے۔ شہباز احمد آٹھ گیندوں پر 12 رن بنا کر ناٹ آؤٹ ہوئے۔

ایک نظر اس پر بھی

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...

کیپ ٹاؤن میں ہندوستان کی جنوبی افریقہ پر تاریخی فتح، میچ دوسرے ہی دن ختم، ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر

ہندوستانی مینس کرکٹ ٹیم نے 2024 کا آغاز ایک شاندار اور ریکارڈ ساز جیت کے ساتھ کیا ہے۔ کیپ ٹاؤن کے نیولینڈس میں 3 جنوری سے شروع ہوا ٹیسٹ میچ 4 جنوری یعنی دوسرے دن ہی ختم ہو گیا۔ ہندوستان کو جیت کے لیے دوسری اننگ میں 79 رنوں کا ہدف ملا تھا جسے روہت بریگیڈ نے محض 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل ...

جنوبی آفریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں انڈیا کو دی ایک اننگ اور 32 رنوں سے شکست

جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہندوستانی ٹیم ایک اننگ اور 32 رنوں سے ہار گئی ہے۔ اس شرمناک شکست کا ذمہ دار ہندوستانی بلے باز اور گیندبازوں دونوں رہے، کیونکہ پہلی اننگ میں کسی طرح 245 رن کا اسکور بنانے کے بعد ہندوستانی ٹیم دوسری اننگ میں محض 131 رنوں پر ...