آئی پی ایل 2021: ممبئی انڈینس نے کولکاتا نائٹ رائیڈرس کو شکست دی

Source: S.O. News Service | Published on 14th April 2021, 11:36 AM | اسپورٹس |

ممبئی، 14؍اپریل (ایس او نیوز؍ایجنسی) گزشتہ چیمپئن ممبئی انڈینس نے ناقابل یقین گیند بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کولکاتا نائٹ رائیڈرس کو آئی پی ایل 14 کے مقابلے میں منگل کے روز 10 رن سے شکست دی اور دو میچوں میں اپنی پہلی جیت درج کی۔ ممبئی نے اس طرح کولکاتا کے خلاف 28 مقابلوں میں 22 ویں جیت حاصل کی۔

کولکاتا نے کیریبیائی آل راؤنڈر آندرے رسیل (15 رن پر پانچ وکٹ) کی قیادت میں گیندبازوں کی چست گیندبازی سے ممبئی انڈینس کو 20 اوور میں 152 رن کے اسکور پر روک دیا تھا۔ اس وقت لگ رہا تھا کہ کولکاتا کو یہ مقابلہ جیتنے میں کوئی پریشانی نہیں ہوگی لیکن ممبئی کے ارادے کچھ اور ہی تھے اور اس نے کولکاتا کو سات وکٹ پر 142 رن پر روک دیا اور حیران کن جیت اپنے نام کی۔

ممبئی کے لیے اس کے لیگ اسپنر راہل چاہر نے چار اوور میں 27 رن دے کر چار وکٹ نکالے جبکہ لیفٹ آرم اسپنر کرنال پانڈیا نے چار اوور میں 13 رن دے کر ایک وکٹ نکالا۔ تیز گیندباز ٹرینٹ بولڈ نے چار اوور میں 27 رن پر دو وکٹ لیے۔ بولٹ نے کولکاتا کو آخری اوور میں جیت کے لیے 15 رن نہیں بنانے دیے اور اس اوور میں دو وکٹ نکالے۔

ایک نظر اس پر بھی

آئی پی ایل فائنل میں چنئی نے دی کولکاتا نائٹ رائڈرس کو شکست، چنئی بنا چوتھی مرتبہ آئی پی ایل چیمپئن

سلامی بلے باز ڈو پلیسسز (86) کی بہترین نصف سنچری کے ساتھ روبن اتھپا کے (31) اور معین علی کے (ناٹ آؤٹ37) کی جارحانہ اننگز کے نتیجے میں چنئی سپر کنگس نے کولکاتا نائٹ رائڈرس کو  27 رنوں سے شکست دے دی اور چوتھی بار آئی پی ایل چمپئن بننے کا فخر حاصل کرلیا۔ 

آئی پی ایل 2021: کولکاتہ تیسری مرتبہ آئی پی ایل کے فائنل میں ، راہل ترپاٹھی نے چھکا لگا کر دلائی جیت

)  آئی پی ایل 2021 کا خطابی مقابلہ اب کولکاتہ نائٹ رائیڈرس اور چنئی سپرکنگس کے درمیان کھیلا جائے گا ۔ کے کے آر نے کوالیفائر 2 کے میچ میں دہلی کیپیٹلز کو 3 وکٹوں سے شکست دیدی ہے ۔ دہلی کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست رہی تھی اور اس کو کوالیفائر 1 میں چنئی سپرکنگس نے شکست دی تھی ۔ میچ ...

چنئی نے ریکارڈ بنایا، نویں بار آئی پی ایل کے فائنل میں پہنچی، دہلی کو دی شکست

دبئی میں کھیلے گئے کوالیفائنگ مقابلہ میں چنئی سپر کنگس (سی ایس کے) نے دہلی کیپیٹلس کو شکست دے کر فائنل میں اپنی جگہ بنا لی ۔ سی ایس کے کپتان دھونی نے ایک شاندار پاری کھیلتے ہوئے چھہ گیندوں میں 18 رن بنائے اور آخری گیند پر چوکا لگاکر ٹیم کو جیت دلائی۔رابن اتھپا اور رتو راج ...