آئی پی ایل 2021: جوس بٹلر کی سنچری سے راجستھان رائلس کی تیسری جیت ، سن رائزرس حیدرآباد کی چھٹی ہار

Source: S.O. News Service | Published on 3rd May 2021, 5:04 PM | اسپورٹس |

نئی دہلی ،3؍مئی  (ایس او نیوز؍ایجنسی) سلامی بلے باز جوس بٹلر (124) کی شاندار اور جارحانہ سنچری سے راجستھان رائلس نے سن رائزرس حیدرآباد کو اتوار کے روز یہاں ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں آئی پی ایل مقابلے میں اتوار کے روز یکطرفہ انداز میں 55 رن سے شکست دی ۔ راجستھان نے 20 اوور میں تین وکٹ پر 220 رن کا مضبوط اسکور بنایا جبکہ نئے کپتان کین ولیمسن کی کپتانی میں اتری حیدرآباد کی ٹیم آٹھ وکٹ پر 165 رن ہی بناسکی۔ راجستھان کی سات میچوں میں یہ تیسری جیت ہے اور ٹیبل میں چھٹے نمبر پر آگئی ہے۔ دوسری طرف حیدرآباد کو سات میچوں میں چھٹی شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے اور وہ ٹیبل میں آٹھویں اور آخری نمبر پر ہے۔

پلیئر آف دی میچ بٹلر نے 64 گیندوں پر 11 چوکوں اور آٹھ چھکوں کی مدد سے 124 رن کی شاندار اننگز کھیلی۔ سلامی بلے باز یشسوی جیسوال (12) کی وکٹ صرف 17 رنز پر گرنے کے بعد بٹلر نے کپتان سنجو سیمسن کے ساتھ دوسری وکٹ کے لئے 150 رنز کی بڑی شراکت قائم کی۔ سیمسن نے 33 گیندوں میں چار چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 48 رنز بنائے اور 17 ویں اوور میں ٹیم کے اسکور 167 رنز پر آؤٹ ہوئے۔

اس کے بعد بٹلر نے ریان پراگ (ناٹ آؤٹ 15) کے ساتھ تیسری وکٹ کے لئے 42 رنز کا اضافہ کرکے راجستھان کو 209 رنز تک پہنچا دیا۔ پراگ نے آٹھ گیندوں پر ایک چھکے کی مدد سے ناٹ آؤٹ 15 رنز اور ڈیوڈ ملر نے تین گیندوں پر ایک چھکے کی مدد سے سات رنز بناکر راجستھان کو 220 رنز تک پہنچایا۔ راجستھان کے اسکور میں 14 اضافی رنز کا ابھی اہم تعاون رہا۔

حیدرآباد کے لئے سندیپ شرما نے چار اوور میں 50 رن دے کر ایک وکٹ حاصل کی ، وجے شنکر نے تین اوورز میں 42 رن پر ایک وکٹ جبکہ خلیل احمد کوچار اوورز میں 41 رن پر کوئی وکٹ نہیں ملا۔ لیگ اسپنر راشد خان نے چار اوورز میں 24 رن دے کر ایک وکٹ حاصل کی۔

حیدرآباد کی طرف سے منیش پانڈے نے 20 گیندوں میں تین چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے سب سے زیادہ 31 رن بنائے جبکہ جانی بیرسٹو نے 21 گیندوں میں چار چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 30 رن بنائے۔ کپتان کین ولیمسن نے 21 گیندوں میں ایک چوکے کی مدد سے 20 رن بنائے۔

وجے شنکر نے آٹھ، کیدار جادھو نے 19، محمد نبی نے 17 اور عبدالصمد نے 10 رن بنائے۔ حیدرآباد کا کوئی بھی بلے باز بڑی اننگز کھیلنے میں کامیاب نہیں رہا۔ نچلی صف میں بھونیشور کمار نے ناٹ آوٹ 14 رن بنائے جبکہ سندیپ شرما نے ناٹ آوٹ 8 رن بنائے۔ حیدرآباد نے 57 رن کی اچھی شروعات کے بعد لگاتار اپنے وکٹ گنوائے۔ کپتان ولیمسن ٹیم کے 105 کے اسکور پر آوٹ ہوئے اور ان کے آوٹ ہونے کے ساتھ ہی حیدرآباد کی جدوجہد بھی ختم ہوگئی۔

راجستھان کی طرف سے مستفیض الرحمان نے چار اوور میں 20 رن پر تین وکٹ اور کرس مورس نے چار اوور میں 29 رن دے کر تین وکٹیں حاصل کیں اور جیت راجستھان کی جھولی میں ڈال دی۔

ایک نظر اس پر بھی

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...

کیپ ٹاؤن میں ہندوستان کی جنوبی افریقہ پر تاریخی فتح، میچ دوسرے ہی دن ختم، ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر

ہندوستانی مینس کرکٹ ٹیم نے 2024 کا آغاز ایک شاندار اور ریکارڈ ساز جیت کے ساتھ کیا ہے۔ کیپ ٹاؤن کے نیولینڈس میں 3 جنوری سے شروع ہوا ٹیسٹ میچ 4 جنوری یعنی دوسرے دن ہی ختم ہو گیا۔ ہندوستان کو جیت کے لیے دوسری اننگ میں 79 رنوں کا ہدف ملا تھا جسے روہت بریگیڈ نے محض 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل ...

جنوبی آفریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں انڈیا کو دی ایک اننگ اور 32 رنوں سے شکست

جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہندوستانی ٹیم ایک اننگ اور 32 رنوں سے ہار گئی ہے۔ اس شرمناک شکست کا ذمہ دار ہندوستانی بلے باز اور گیندبازوں دونوں رہے، کیونکہ پہلی اننگ میں کسی طرح 245 رن کا اسکور بنانے کے بعد ہندوستانی ٹیم دوسری اننگ میں محض 131 رنوں پر ...