آئی پی ایل 2020: راجستھان رائلس کو شکست دے کر پوائنٹ ٹیبل کے ٹاپ پہنچ گئی دہلی کیپٹلس

Source: S.O. News Service | Published on 10th October 2020, 2:37 PM | اسپورٹس |

شارجہ،10؍اکتوبر(ایس او نیوز؍ایجنسی) آئی پی ایل کے 13 ویں سیزن میں دہلی کیپٹلس کی جیت کا سلسلہ جاری ہے۔ لیگ میں اپنے چھٹے میچ میں انہوں نے شارجہ میں راجستھان رائلس  کو 46 رنوں سے شکست دے دی۔ راجستھان رائلس پر جیت کے ساتھ ہی دہلی کیپٹلس کی ٹیم 6 میں سے پانچ میچ جیت کر ممبئی انڈینس کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پوائنٹ ٹیبل میں ٹاپ مقام حاصل کرلیا ہے۔ شارجہ میں کھیلے گئے اس میچ میں پہلے بلے بازی کرتے ہوئے دہلی کیپٹلس نے راجستھان رائلس کو 185 رنوں کا ہدف دیا تھا، جس کے جواب میں راجستھان رائلس صرف 138 رن ہی بنا پائی۔ 

راجستھان رائلس اور دہلی کیپٹلس کے درمیان آج شارجہ میں آئی پی ایل کا 23 واں مقابلہ کھیلا جارہا ہے۔ دہلی کیپٹلس ٹاس ہارنے کے بعد بلے بازی کرتے ہوئے 20 اوور میں 8 وکٹ گنوا کر 184 رن بنائے۔ دہلی کی اوپننگ جوڑی آج کچھ خاص نہیں چلی اور شکھر دھون محض پانچ اور پرتھوی شا 10 گیندوں میں 19 رن بناکر آوٹ ہوگئے۔ وہیں کپتان شرے یس ایئر خطرناک رن لینے کی کوشش میں رن آوٹ ہوگئے۔ یشسوی جیسوال نے اپنے ڈائریکٹ ہٹ سے انہیں پویلین بھیج دیا۔ ان کی طرح رشبھ پنت بھی اسٹوئنس کے ساتھ تال میل نہیں بٹھا سکے اور صرف 5 رن بناکر رن آوٹ ہوگئے۔ دہلی کیپٹلس نے شیمران ہیٹ مائر کے 45 رن اور مارکس اسٹوئنس کے 39 رنوں کی مدد سے راجستھان رائلس کو 185 رن کا ہدف دیا۔ ہیٹ مائر نے اپنی اننگ کے دوران 24 گیندوں میں ایک چوکا اور پانچ چھکا لگایا جبکہ اسٹوئنس نے 30 گیندوں میں چار چھکے لگائے، جس سے دہلی کپٹلس مقررہ 20 اوور میں 8 وکٹ کے نقصان پر 184 رنوں کا اسکور کھڑا کیا۔ راجستھان رائلس کے لئے جوفرا آرچر نے اچھی شروعات کرتے ہوئے مسلسل دو وکٹ لئے اور پھر آخری اوور میں صرف تین رن دے کر ایک وکٹ حاصل کیا۔ انہوں نے 24 رن دے کر تین وکٹ حاصل کئے۔

ہیٹ مائر جس طرح سے جارح ہوکر کھیل رہے تھے، ایسا لگ رہا تھا کہ ٹیم بڑا اسکور بنا لے گی، لیکن کارتک تیاگی (35 رن دے کر ایک وکٹ) پر مسلسل دو چھکے لگانے کے بعد وہ ایک اور بڑا شاٹ کھیلنے کی کوشش میں لانگ آن پر راہل تیوتیا کو کیچ دے بیٹھے۔ ٹیم نے سلامی بلے باز شکھر دھون (05) کا وکٹ دوسرے ہی اوور میں گنوا دیا، جو جوفرا آرچر کی گیند پر مڈ وکٹ میں یشسوی جیسوال کو آسان کیچ دے بیٹھے۔

ٹیم کے سلامی بلے باز یشسوی جیسوال نے سب سے زیادہ 34 رن بنائے۔ ان کے ساتھ اوپننگ کرنے اترے جوس بٹلر صرف 13 رن بناکر آر اشون کا شکار بنے۔ اننگ کے تیسرے اوور میں ہی وہ 8 گیندوں میں 13 رن بناکر آوٹ ہوگئے۔

ایک نظر اس پر بھی

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...

کیپ ٹاؤن میں ہندوستان کی جنوبی افریقہ پر تاریخی فتح، میچ دوسرے ہی دن ختم، ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر

ہندوستانی مینس کرکٹ ٹیم نے 2024 کا آغاز ایک شاندار اور ریکارڈ ساز جیت کے ساتھ کیا ہے۔ کیپ ٹاؤن کے نیولینڈس میں 3 جنوری سے شروع ہوا ٹیسٹ میچ 4 جنوری یعنی دوسرے دن ہی ختم ہو گیا۔ ہندوستان کو جیت کے لیے دوسری اننگ میں 79 رنوں کا ہدف ملا تھا جسے روہت بریگیڈ نے محض 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل ...

جنوبی آفریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں انڈیا کو دی ایک اننگ اور 32 رنوں سے شکست

جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہندوستانی ٹیم ایک اننگ اور 32 رنوں سے ہار گئی ہے۔ اس شرمناک شکست کا ذمہ دار ہندوستانی بلے باز اور گیندبازوں دونوں رہے، کیونکہ پہلی اننگ میں کسی طرح 245 رن کا اسکور بنانے کے بعد ہندوستانی ٹیم دوسری اننگ میں محض 131 رنوں پر ...