آئی پی ایل 2020: چنئی سپر کنگز کی فاتحانہ وداعی، کنگز الیون پنجاب کو 9 وکٹوں سے دی شکست

Source: S.O. News Service | Published on 1st November 2020, 11:03 PM | اسپورٹس |

ابوظہبی،یکم نومبر(ایس او نیوز؍ایجنسی) گیند بازوں کی عمدہ کارکردگی اور نوجوان اوپنر رتوراج گائکواڈ کی 62 رنز کی ناقابل شکست اننگز کی بدولت اتوار کے روز چنئی سپر کنگز نے کنگز الیون پنجاب کو 9 وکٹوں سے شکست دے کر آئی پی ایل -13 سے فاتحانہ وداعی لی ہے اور پنجاب کو ٹورنامنٹ سے باہر کردیا۔ پلے آف ریس میں بنے رہنے کے لئے پنجاب کو میچ جیتنا لازمی تھا لیکن پنجاب کو بیٹنگ کے سبب مایوس کن شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ دیپک ہڈا (62 ناٹ آؤٹ) کی شاندار نصف سنچری کی مدد سے پنجاب نے 20 اوورز میں چھ وکٹوں پر 153 رنز کا مشکل اسکور بنایا لیکن یہ کوئی ایسا اسکور نہیں تھا جس کی وجہ سے چنئی کو کوئی پریشانی ہوتی۔ چنئی نے گائیکواڈ کی ناقابل شکست نصف سنچری سے 18.5 اوورز میں ایک وکٹ پر 154 رنز بنا کر میچ جیت لیا۔

چنئی کے کپتان مہندر سنگھ دھونی نے ٹورنامنٹ سے فاتحانہ وداعی لی اور اس طرح اشارہ دیا کہ وہ اگلے سال بھی آئی پی ایل میں چنئی کے لئے کھیلیں گے۔ چنئی نے پلے آف ریس سے باہر ہونے کے بعد مسلسل تین میچوں میں کامیابی حاصل کی۔ چنئی نے اس دوران بنگلور، کولکتہ اور پنجاب کو شکست دی۔ چنئی نے ٹورنامنٹ کا اختتام چھ جیت، آٹھ شکست اور 12 پوائنٹس کے ساتھ کیا۔ دوسری جانب پنجاب نے 14 میچوں میں چھ جیت، آٹھ شکست اور 12 پوائنٹس کے ساتھ باہر ہو گئی۔ پنجاب نے اپنے پہلے سات میچوں میں صرف ایک کامیابی حاصل کی تھی جبکہ انہوں نے اگلے پانچ میچوں میں کامیابی کے لئے ایک بار پھر حیرت انگیز واپسی کی تھی، لیکن جب ضرورت پڑی تو ٹیم مسلسل دو میچ ہار گئی اور پلے آف ریس سے باہر ہوگئی۔

چنئی نے 82 رنز کی عمدہ شروعات کرتے ہوئے ہدف کا تعاقب کیا۔ فاف ڈو پلیسیس 34 گیندوں میں چار چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 48 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ چنئی کی پہلی وکٹ 82 کے اسکور پر گری۔ اس کے بعد گائکواڈ نے امباتی رائیڈو کے ساتھ مل کر ٹیم کو نو وکٹوں سے جیت دلا دی۔ گائکواڈ نے 49 گیندوں میں 62 رنز ناٹ آؤٹ پر چھ چوکے اور ایک چھکا لگایا جبکہ رائیڈو نے 30 گیندوں پر ناقابل شکست 30 رنز میں دو چوکے لگائے۔ یہ گائیکواڈ کی لگاتار تیسری نصف سنچری ہے۔

اس سے قبل چنئی کے کپتان مہندر سنگھ دھونی نے اس آئی پی ایل کے اپنے آخری میچ میں ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا اور ان کے بولرز نے اپنے کپتان کے فیصلے کو 17 اوورز میں درست قرار دیا تھا لیکن اس کے بعد ہڈا نے زبردست شاٹس کھیلے۔ آئی پی ایل کا اپنا بہترین اسکور بنایا اور ایک قابل مقابلہ اسکور کے لئے پنجاب کو چھ وکٹوں پر 113 رنز کی نازک پوزیشن سے نکال کر قابل دفاع اسکور تک پہنچادیا۔ لیکن آخر میں یہ اسکور کافی نہیں رہا۔ ہڈا نے ناقابل شکست 62 رنز میں صرف 30 گیندوں میں تین چوکے اور4 چھکے لگائے۔ یہ آئی پی ایل میں ہڈا کی دوسری نصف سنچری تھی۔

چھٹے نمبر پر بیٹسمین دیپک ہڈا نے آخری اوورز میں کچھ زبردست شاٹس کھیلے۔ ہڈا نے 18 ویں اوور میں اینگیڈی پر 2 چھکے لگائے۔ انہوں نے اگلے ہی اوور میں شاردل ٹھاکر پر ایک چوکا لگایا۔ ہڈا نے آخری اوور میں اینگیڈی پر ایک چوکا اور ایک چھکا لگایا جس سے پنجاب کو ڈیڑھ سو کے اسکور میں لے جاسکے۔ پنجاب کی شروعات 48 رنز کے ساتھ ہوئی لیکن اس کے بعد ان کی اننگز لڑکھڑا گئی۔ 15 گیندوں میں پانچ چوکوں کی مدد سے 26 رنز بنانے والے مینک اگروال کو انگیڈی نے بولڈ کیا۔ پنجاب کے کپتان لوکیش راہل کو بھی اینگیڈی نے بولڈ کیا۔ راہل نے 27 گیندوں میں تین چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 29 رنز بنائے۔

نیکولس پورن کو شاردل ٹھاکر نے وکٹ کیپر دھونی کے ہاتھوں کیچ کرایا۔ پورن دو رن بناسکے۔ آخری میچ میں 99 رنز بنانے والے کرس گیل اس بار 12 رنز بنانے کے بعد آف اسپنر عمران طاہر کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔ گیل نے ڈی آر ایس لیا لیکن فائدہ نہیں ہوا۔ مندیپ سنگھ کو بائیں ہاتھ کے اسپنر رویندر جڈیجا نے بولڈ کیا۔ مندیپ نے 15 گیندوں پر 14 رن بنائے۔ جیمز نیشام دو رنز بنا کر اینگیڈی کا تیسرا شکار بنے۔ نیشام کی وکٹ 113 پر گئی لیکن اس کے بعد ہڈا نے عمدہ بیٹنگ کی اور 26 گیندوں میں اپنی نصف سنچری مکمل کی۔ ہڈا کی سخت اسٹرائیک نے پنجاب کے اسکور کو عزت بخشی۔ چنئی کے لئے اینگیڈی نے 39 رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کیں جبکہ ٹھاکر، طاہر اور جڈیجا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

ایک نظر اس پر بھی

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...

کیپ ٹاؤن میں ہندوستان کی جنوبی افریقہ پر تاریخی فتح، میچ دوسرے ہی دن ختم، ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر

ہندوستانی مینس کرکٹ ٹیم نے 2024 کا آغاز ایک شاندار اور ریکارڈ ساز جیت کے ساتھ کیا ہے۔ کیپ ٹاؤن کے نیولینڈس میں 3 جنوری سے شروع ہوا ٹیسٹ میچ 4 جنوری یعنی دوسرے دن ہی ختم ہو گیا۔ ہندوستان کو جیت کے لیے دوسری اننگ میں 79 رنوں کا ہدف ملا تھا جسے روہت بریگیڈ نے محض 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل ...

جنوبی آفریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں انڈیا کو دی ایک اننگ اور 32 رنوں سے شکست

جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہندوستانی ٹیم ایک اننگ اور 32 رنوں سے ہار گئی ہے۔ اس شرمناک شکست کا ذمہ دار ہندوستانی بلے باز اور گیندبازوں دونوں رہے، کیونکہ پہلی اننگ میں کسی طرح 245 رن کا اسکور بنانے کے بعد ہندوستانی ٹیم دوسری اننگ میں محض 131 رنوں پر ...