آئی پی ایل 2018: کولکاتانائٹ رائیڈرس نے رائل چیلنجرس بنگلوروکو 6 وکٹ سے شکست دی
بنگلورو،29؍اپریل(ایجنسی) کولکاتانائٹ رائیڈر س نے بنگلورو کو 6 وکٹ سے شکست دے دی ہے۔ کے کے آر کو 176 رن کا ہدف ملا تھا، جسے اس نے 19.1 اوور میں حاصل کرلیا۔ گزشتہ مقابلے میں زبردست شکست جھیلنے والی رائل چیلنجرس بنگلور کی ٹیم آج کولکاتا نائٹ رائیڈرس کے خلاف جیت حاصل کرکے واپسی کرنے میں کامیاب رہی۔ آرسی بی نے دو جیت اور چار شکست کے بعد پوائنٹ ٹیبل میں چھٹے مقام پر ہے جبکہ کے کے آر تین جیت اور چار شکست کے بعد چوتھے مقام پر بنی ہوئی ہے۔
کے کے آر کے کرس لائن کی بہترین اننگ 64 رنوں کی بدولت ، اس کے علاوہ رابن اتھپا36 اور دنیش کارتک کی 23 رنوں کی اننگ کی بدولت کے کے آر جیت گئی۔
اس سے قبل بنگلور نے کپتان وراٹ کوہلی کی کپتانی اننگ 68 اور برینڈن میک کولم کی اننگ کی بدولت 175 رن بنانے میں کامیاب ہوئی تھی۔ حالانکہ یہ میچ کے کے آر نے جیت لیا۔