کولکاتا،23؍مئی (ایجنسی) کولکاتا نائٹ رائیڈرس نے آئی پی کے 11ویں سیشن میں ایڈن گارڈن اسٹیڈیم میں کھیلے گئے الیمینیٹر مقابلے میں راجستھان رائلس کو 25 رنوں سے شکست دے دی۔ اس سے راجستھان رائلس آئی پی ایل سے باہر ہوگئی۔ ساتھ ہی کوالیفائر 2 میں کولکاتا کا سامنا جمعہ کو سن رائزرس حیدرآباد سے ہوگا۔ ان دونوں ٹیموں میں جیت حاصل کرنے والی ٹیم چنئی سپرکنگس سے فائنل کھیلے گی۔
کولکاتا نے آج یہاں ایڈن گارڈن اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 20 اووروں میں 7 وکٹ کے نقصان پر 169 رنوں کا چیلنج والا اسکور بنایا تھا۔ راجستھان رائلس اس ہدف تک پہنچنے میں ناکام رہی اور 20 اووروں میں 4 وکٹ کے نقصان پر 144 رن ہی بناسکی۔ اس طرح سے وہ آئی پی ایل سے باہر ہوگئی۔
کولکاتا نائٹ رائیڈرس کی شروعات اچھی نہیں رہی اور اس کے ابتدائی وکٹ جلدی جلدی گرگئے، لیکن کپتان دنیش کارتک اور رسل نے ٹیم کی عزت بچائی۔ دنیش کارتک نے 52 رنوں کی اننگ کھیلی جبکہ اینڈریو رسل نے ناٹ آئوٹ 49 رنوں کی بدولت کولکاتا کو باعزت اسکور تک پہنچایا۔ کارتک نے 38 گیندوں میں 4 چوکے اور دو چھکوں کی مدد سے 52 رن بنائے۔ رسل نے 25 گیندوں میں 5 چھکوں اور تین چوکوں کی مدد سے 49 رنوں کی شاندار اننگ کھیلی۔ راجستھان کے لئے کرشنپا گوتم، جوفرا آچر، بین لافلن نے دو دو وکٹ لئے۔
راجستھان کے لئے سنجو سیمسن نے سب سے زیادہ 50 رن بنائے، جس کے لئے انہوں نے 38 گیندوں کا سامنا کیا اور 4 چوکوں کے علاوہ دو چھکے لگائے۔ کپتان اجنکیا رہانے نے 46 رن بنائے۔ کولکاتا کی جانب سے پیوش چاولہ نے دو وکٹ لئے جبکہ پرسدھ کرشنا اور کلدیپ یادو کو ایک ایک وکٹ ملا۔
کولکاتا نائٹ رائیڈرس اور سن رائزرس حیدرآباد اور چنئی سپرکنگس سے دوسرے کوالیفائر میں کھیلے گی، یہ میچ کولکاتا میں ہی کھیلاجائے گا۔ اس میں جیتنے والی ٹیم کا مقابلہ چنئی سپرکنگس سے ہوگا، جو پہلے ہی فائنل میں پہنچ چکی ہے۔
کولکاتا نائٹ رائیڈرس نے اس سیشن میں اب تک کھیلے گئے تینوں میچ میں راجستھان رائلس کو شکست دی ہے۔ گزشتہ ماہ جے پور میں 7 وکٹ سے ہرانے کے بعد ایک ہفتہ پہلے ایڈن گارڈن میں 6 وکٹ سے شکست دے کر پلے آف میں جگہ بنائی۔ اس کے بعد آج ایک بار پھر اس نے اپنے گھریلو میدان پر راجستھان رائلس کو شکست دے کر اسے آئی پی ایل سے باہر کردیا۔