آئی پی ایل 2018 : چنئی سوپرکنگس نے دہلی ڈیئر ڈیولس کو 13 رنوں سے ہرایا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 1st May 2018, 1:26 PM | اسپورٹس |

نئی دہلی، یکم مئی (ایجنسی) آئی پی ایل 2018 کے ایک مقابلہ میں چنئی سوپرکنگس نے کپتان دھونی کی طوفانی نصف سنچری کی بدولت دہلی ڈیئر ڈیولس کو 13 رنوں سے ہرادیا ہے۔ چنئی سوپرکنگس نے ٹاس ہارنے کے بعد کپتان دھونی کی طوفانی اننگز اور سلامی بلے باز شین واٹسن کی نصف سنچری کی بدولت دہلی ڈئیر ڈیولس کو جیت کیلئے 212 رنوں کا ہمالیائی ہدف دیا ، جس کے جواب میں دہلی ڈیئر ڈیولس پانچ وکٹ کے نقصان پر 198 رن ہی بناسکی ۔

سلامی بلے باز شین واٹسن اور فاف ڈوپلیسی نے چنئی کو شاندار شروعات دلائی ہے اوری تیزرفتاری سے رن بنائے۔ دونوں کےد رمیان 102 رنوں کی بڑی شراکت داری ہوئی ۔ چنئی کی طرف سے شین واٹسن نے 78 رن ، ڈوپلیسس نے 33 رن ، رینا نے ایک رن ، رائیڈو نے 41 رن اور کپتان دھونی نے طوفانی اننگز کھیلتے ہوئے پانچ چھکوں کی مدد سے صرف 22 گیندوں پر 51 رن بنائے ۔ دہلی کی طرف سے امت مشرا ، وجے شنکر اور میکسویل نے ایک ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا ۔

دہلی کی طرف سے پرتھوی شاہ نے 9 ، منرو نے 26 ، ایئر نے 13 ، پنت نے 79، میکسویل نے 6 ، وجے شنکر نے 54 اور تیوتیا نے تین رن بنائے ۔ چنئی کی طرف سے نگڈی نے ایک ، کے ایم آصف نے دو ، جڈیجہ نے ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔

ایک نظر اس پر بھی

پہلا عالمی ٹیسٹ چمپئن شپ بننے اتریں گی ہندوستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں، فائنل کل سے

ہندوستان اور نیوزی لینڈ جمعہ سے یہاں شروع پہلے عالمی ٹسٹ چیمپئن فائنل میں ٹسٹ کرکٹ کا بادشاہ بننے کے ارادے سے اتریں گے اس فائنل کے ساتھ عالمی ٹسٹ چیمپئن شپ کے دو سال کے سلسلے کا خاتمہ ہوجائے گا جسے ٹسٹ کرکٹ کو نئی زندگی دینے کے مقصد کے ساتھ 2019 میں شروع کیا گیا تھا،

شکیب الحسن کو ملی ’بدتمیزی‘ کی سزا، 3 میچوں کے لیے لگی کھیلنے پر پابندی

بنگلہ دیش کے مشہور آل راؤنڈر شکیب الحسن نے گزشتہ دنوں کرکٹ کے میدان پر بدتمیزی کا مظاہرہ کر کے نہ صرف اس کھیل کو شرمسار کیا بلکہ اپنے ملک کی شرمندگی کا بھی سبب بنے۔ شکیب کی اس بدتمیزی کے لیے انھیں سزا دیے جانے کا اعلان بھی کر دیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ وہ آئندہ تین میچوں میں ...

اے بی ڈی ویلیئرز کسی کھلاڑی کی جگہ چھیننا نہیں چاہتے: مارک باؤچر

 سابق وکٹ کیپر اور جنوبی افریقہ کی ٹیم کے موجودہ ہیڈ کوچ مارک باؤچر کو لگتا ہے کہ اے بی ڈی ویلیئرز کے پاس انٹرنیشنل کرکٹ میں واپس نہ آنے کی اپنی وجوہات ہیں۔ مارک باؤچر نے کہا ہے کہ اے بی ڈی ویلیئرز ہر ماحول میں جان ڈالنے والی شخصیت ہیں، میں ان کے ریٹائرمنٹ واپس نہ لینے کے ...