آئی پی ایل2018:ہندوستانی ٹیم کے 23ممکنہ کھلاڑیوں کی نگرانی کر رہا ہے بی سی سی آئی
نئی دہلی،17؍اپریل (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا ) بی سی سی آئی نے قومی ٹیم کے 23ممکنہ کھلاڑیوں پر قریبی نگرانی کررہاہے اور موجودہ انڈین پریمیئر لیگ کے دوران ان پر پڑ رہے بوجھ کی نگرانی کی جا رہی ہے۔یہ 23کھلاڑی وہ ہیں، جنہیں بی سی سی آئی کی مرکزی معاہدہ فہرست میں جگہ نہیں ملی ہے۔پرتھوی شا اور شوم ماوی جیسے انڈر 19کے باصلاحیت کھلاڑیوں کے علاوہ گزشتہ گھریلو سیشن میں سب سے زیادہ رن بنانے والے مینک اگروال سمیت اس فہرست میں وہ تمام کھلاڑی شامل ہیں۔ان کھلاڑیوں کے بارے میں سلیکشن کمیٹی کو لگتا ہے کہ مستقبل قریب میں انہیں قومی یا اے ٹیم میں جگہ دی جا سکتی ہے۔بی سی سی آئی کے ایک سینئر عہدیدار نے کہاکہ اصل منصوبہ بندی کھلاڑیوں کو تین گروہوں میں تقسیم کرنے کی ہے۔پہلے گروپ میں موجودہ انڈر 19کھلاڑی شامل ہیں۔دوسرا گروپ پرانے انڈر 19کھلاڑیوں کا ہے جہاں ہمارے پاس ایسے کھلاڑی ہیں جو ہندوستان کے لئے گزشتہ 3 سے 4 سال سے انڈر 19 کھیل رہے ہیں اور تیسرا گروپ موجودہ اے کھلاڑیوں کا ہے۔بی سی سی آئی ان کھلاڑیوں پر قریبی نظر رکھنا چاہتا ہے کیونکہ مصروف شیڈول کے درمیان آئی پی ایل میں کافی سفر کرنا پڑتا ہے اور میچ کے درمیان کافی وقت ہوتا ہے، جس سے کام کا بوجھ اہم ہو جاتا ہے۔عہدیدار نے کہاکہ میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں۔شوم ماوی یا نودیپ سینی جیسے نوجوان تیز گیند باز کو ان فرنچائزز کوچ ٹریننگ سیشن کے دوران کرس لن یا اے بی ڈی ویلیئرز کو 60 سے 100 گیند پھینکنے کے لئے کہہ سکتے ہیں کیونکہ ان کا آخری الیون میں کھیلنا طے نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ بی سی سی آئی یہاں مداخلت کرتا ہے۔یہ نوجوان ہماری ملکیت ہیں۔بھونیشور کمار کو اپنی صحت اور کام کے بوجھ کا پتہ ہے، لیکن جب معاملہ ماوی، نودیپ یا آویش (خان)کا آتا ہے، تو یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہندوستانی کرکٹ کے مفاد میں انہیں بچائیں۔اس تیز گیند بازوں کے ٹریننگ پروگرام کو این سی اے کے ٹرینر اور فزیو نے تیار کیا ہے۔