اہل خانہ، میرے خلاف کوئی الزام نہیں: چدمبرم

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 21st August 2019, 11:21 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،21؍اگست (ایس او نیوز؍یو این آئی) مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی گرفتاری سے منگل کے دن سے بچنے والے سابق مرکزی وزیر پی چدمبر آج اچانک کانگریس کے ہیڈکوارٹر پہنچے اور پریس کانفرنس میں کہا کہ آئی این ایکس میڈیا میں سرمایہ کاری کے معاملے میں ان کے یا ان کے اہل خانہ کے کسی فرد کے خلاف کوئی الزام نہیں ہے۔

چدمبرم نے کانگریس کے کچھ اہم رہنماؤں اور وکلاء کے ساتھ پریس کانفرنس میں کہا کہ وہ قانون سے نہیں بھاگ رہے ہیں بلکہ قانون سے تحفظ حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

دہلی ہائی کورٹ سے عبوری ضمانت خارج ہونے کے بعدسی بی آئی اور ای ڈی کی ٹیمیں یہاں ان کی سرکاری رہائش گاہ پر پہنچی تھیں،لیکن وہ وہاں مل نہیں پائے تھے۔ بعد ازاں ای ڈی نے ان کے خلاف لک آؤٹ نوٹس بھی جاری کیا۔ گذشتہ روزسے ہی ان کا موبائل بھی بتا رہا تھا۔ بعدازاں آج وہ اچانک کانگریس کے ہیڈکوارٹر پہنچ کر پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔

قبل ازیں ان کے وکلاء نے ہائی کورٹ میں آج معاملے کو خصوصی طور پر بیان کرنے کی کوشش کی لیکن انھیں ناکامی ہاتھ آئی تھی۔ اب ان کی عرضی پر جمعہ کو سماعت ہو سکتی ہے۔

چدمبر م نے کہا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بہت کچھ ہوا ہے اور فکر وتشویش کی صورتحال بنی ہوئی ہے۔ یہ بتایا جارہا ہے کہ وہ قانون سے بھاگ رہے ہیں جبکہ اس کے برعکس وہ قانون سے تحفظ کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا،’آزادی یا زندگی میں سے میں بلاجھجک آزادی کا انتخاب کروں گا‘۔

سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ ان کے خلاف افواہ پھیلائی جارہی ہے۔ آئی این ایکس میڈیا معاملے میں نہ تووہ اور نہ ہی ان کے گھر کا کوئی فرد ملزم ہے اور نہ ہی ان کے خلاف کوئی فرد جرم دائر کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب جب سی بی آئی اور ای ڈی نے انھیں بلایا تو وہ ان کے سامنے حاضر ہوئے۔ انھیں 13۔14 ماہ تک دہلی ہائی کورٹ سے عبوری راحت ملی اور آخری بار جنوری 2019 میں سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ رکھ لیا گیا تھا۔ بعد ازاں ہائی کورٹ نے سات ماہ بعد کل ان کی عرضی کو خارج کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ وہ اپنے وکلاء کے ساتھ گذشتہ روز سے ہائی کورٹ میں اپیل کے لیے کاغذات تیار کر رہے تھے۔ آج اپنے وکلاءکے ساتھ عدالت سے تحفظ مانگ رہا تھا۔ ان کے وکلاء نے انھیں بتایا کہ جمعہ کو اس معاملے کی سماعت کے لیے فہرست بند ہوگا۔
سینیئر کانگریس کے رہنما نے کہا،’میں ہائی کورٹ کے حکم اور قانون کا احترام کرتا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ قانون عمل درآمد کروانے والی ایجنسیاں بھی قانون کا احترام کریں گی۔ میں ججز کے صواب دید پر بھی یقین کر تا ہوں۔

بعد ازاں صحافیوں کے کسی سوال کا جواب دیے بغیر وہ وہاں سے اپنی رہائش گاہ پر چلے گئے۔ پریس کانفرنس میں ان کے ساتھ سینیئر وکلاء کپِل سبل، ابھیشیک منو سنگھوی، وویک تنکھااور پارٹی کے سینیئر رہنما غلام نبی آزاد بھی موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔