آئی این ایکس میڈیا معاملےمیں چدمبرم کوسی بی آئی نےکرلیا گرفتار

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 21st August 2019, 11:27 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 21؍اگست (ایس او نیوز؍ایجنسی) آئی این ایکس میڈیا معاملے میں الزامات کا سامنا کررہےسابق وزیرمالیات پی چدمبرم کو سی بی آئی نے ان کی رہائش گاہ سےگرفتارکرلیا ہے۔ پی چدمبرم نےآل انڈیا کانگریس کمیٹی کے دفترمیں پارٹی کے سینئرلیڈروں کے ساتھ پریس کانفرنس کی۔ کانفرنس کے بعد پی چدمبرم جورباغ واقع اپنی رہائش گاہ پرپہنچےتھے۔ جمعرات کو چدمبرم کو راوس ایوینیوکورٹ کے اسپیشل سی بی آئی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

کہا جارہا ہے کہ چدمبرم کو عدالت میں پیش کرنے سے قبل ان کا میڈیا بھی کرایا جائے گا۔ سابق وزیرمالیات کی گرفتاری کے بعد کانگریس کے کارکنان نے مخالفت میں سی بی آئی کی گاڑی روکنے کی بھی کوشش کی۔ اس سے قبل سی بی آئی کی ٹیم کانگریس دفترپہنچی تھی، جواب چدمبرم کےگھرپہنچی ہے۔ دروازہ نہیں کھلنے کے بعد سی بی کی ٹیم دیوار چھلانگ لگاکرچدمبرم کے گھرمیں گھسنے کی کوشش کی، بعد میں گھرکا دروازہ کھولا گیا۔

سی بی آئی کی دوسری ٹیم بھی چدمبرم کی رہائش گاہ پرپہنچی ہے۔ دوسری ٹیم چدمبرم کی رہائش گاہ کے پچھلے دروازے سے اندرداخل ہوئی ہے۔ ای ڈی کی ٹیم بھی چدمبرم کی رہائش گاہ پہنچی ہے۔ واضح رہے کہ دہلی پولیس کی ایک ٹیم بھی چدمبرم کی رہائش گاہ پرپہنچ گئی ہے۔

خبرہے کہ تھوڑی دیرمیں سابق وزیرداخلہ پی چدمبرم کی گرفتاری ہوسکتی ہے۔ وہیں پی چدمبرم کی رہائش گاہ کے باہرکچھ شرپسند عناصرنے 'چدمبرم ملک مخالف' نعرے لگاکرماحول خراب کرنے کی کوشش کی، جس کے بعد کانگریس کارکنان نے ان کے ساتھ ہاتھا پائی کی۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...