آئی این ایکس میڈیا معاملہ میں چدمبرم کی عرضی ضمانت پرسماعت ملتوی

Source: S.O. News Service | Published on 16th October 2019, 12:23 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،16؍اکتوبر (ایس او نیوز؍یو این آئی) آئی این ایکس میڈیا معاملہ میں سپریم کورٹ میں سابق مرکزی وزیر پی چدمبرم کی ضمانت کی عرضی پر سماعت چہارشنبہ تک ملتوی ہوگئی-جج آر بھانومتی کی صدارت والی بنچ کو مرکزی تفتیشی بیورو کی طرف سے آج بتایا گیا کہ سالیسٹر جنرل تشار مہتہ تحویل اراضی معاملہ سے متعلق ایک معاملہ کی سماعت میں مصروف ہیں اس لئے جانچ ایجنسی کو اپنے دلائل رکھنے کے لئے کل کا وقت دیا جائے - اس کے بعد بنچ نے سماعت چہارشنبہ تک کے لئے ملتوی کردی-اس سے پہلے چدمبرم کی طرف سے پیش سینئر وکیل کپل سبل اور ابھیشیک منو سنگھوی نے دلائل پیش کیں -

انہوں نے کہاکہ مسٹر چدمبرم واور ان کے رشتہ داروں کے کبھی بھی معاملہ کے گواہوں کو متاثر کرنے کی کوشش نہیں کی-سابق مرکزی وزیر نے دہلی ہائی کورٹ کے ذریعہ ضمانت کی عرضی خارج کئے جانے کو عدالت عظمی میں چیلنج کیا ہے -

ایک نظر اس پر بھی

صحافی سومیا وشواناتھن کے قاتلوں کی ضمانت پر سپریم کورٹ کا نوٹس

سپریم کورٹ صحافی سومیا وشواناتھن قتل کیس میں 4 ملزمین کو ضمانت دینے کی جانچ کے لیے تیار ہے۔ عدالت نے چاروں قصورواروں اور دہلی پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے چار ہفتوں کے اندر جواب طلب کیا ہے۔ عدالت ایک عرضی پر سماعت کر رہی تھی جس میں دہلی ہائی کورٹ کی سزا کو معطل کرنے اور 4 ...

کیجریوال کے لیے جیل ٹارچر چیمبر بن گئی، نگرانی کی جا رہی ہے: سنجے سنگھ

عام آدمی پارٹی نے منگل کو الزام لگاتے ہوئے کہا کہ جیل میں بند کیجریوال کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا لنک ڈھونڈ کر دیکھا جا رہا ہے اور ان کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ نے کہا کہ کیجریوال کے خلاف سازش ہو رہی ہے۔ کیجریوال کے ساتھ تہاڑ جیل میں کسی بھی ...

ہیمنت سورین کو راحت نہیں ملی، ای ڈی نے ضمانت عرضی پر جواب دینے کے لیے عدالت سے وقت مانگا

 زمین گھوٹالے میں جیل میں قید جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی طرف سے دائر ضمانت کی عرضی پر جواب دینے کے لیے ای ڈی نے ایک بار پھر عدالت سے اپنا موقف پیش کرنے اور وقت مانگا ہے۔ جیسے ہی سورین کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت شروع ہوئی، ای ڈی نے ...

کجریوال کو ضمانت کی درخواست 75 ہزار جرمانہ کے ساتھ خارج

دہلی ہائی کورٹ نے پیر کے دن قانون کے ایک طالب ِ علم کی درخواست ِ مفادِ عامہ (پی آئی ایل) 75 ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے خارج کردی جس میں چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کو ”غیرمعمولی عبوری ضمانت“ دینے کی گزارش کی گئی تھی۔

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...