اڈپی : بین الریاستی چور گرفتار ۔ مسروقہ موٹر بائکس، موبائل فون اور نقدی برآمد

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 13th October 2021, 8:07 PM | ساحلی خبریں |

اُڈپی 13/ اکتوبر (ایس او نیوز) بنانجے کے منجوناتھ آئی ہاسپٹل میں گھس کر رقم چوری کیے جانے کی تحقیقات کر رہی  پولیس ٹیم نے سریش پجاری کو گرفتار کر لیا جس کے قبضے سے 2 موٹر بائکس اور 4,32,000 روپے نقد بھی  برآمد کرلئے ہیں۔

    بتایا جاتا ہے کہ منجوناتھ آئی ہاسپٹل کی ڈاکٹر شکیلہ سچن کی طرف سے 23 ستمبر کو پولیس کے پاس شکایت درج کروائی گئی تھی کہ کسی نے رات کے وقت ہاسپٹل کا شٹر توڑ کر اندر گھسنے کے بعد ٹیبل کی دراز میں موجود 4,74,500  روپے چرائے ہیں اور چور اپنے ساتھ میں سی سی ٹی وی ڈی وی آر بھی اٹھا لے گئے ہیں ۔

    پولیس کی تحقیقاتی ٹیم نے آس پاس کی دکانوں اور عمارت میں موجود دوسرے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے چور کا جو خاکہ بنایا وہ کیرالہ کے ایک کیس میں ملوث سریش پجاری سے مطابقت رکھتا تھا ۔ اس بنیاد پر اڈپی کے ایس آر ٹی سی بس اسٹینڈ کے پاس اسے حراست میں لیا گیا ۔ 

    پوچھ تاچھ اور تفتیش کے دوران پتہ چلا ہے کہ سریش پجاری چوری کے بہت سے معاملات میں ملوث ہے ۔ اس نے منجو ناتھ ہاسپٹل میں چور ی کے علاوہ ملپے اور گراڈی  میں بائکس چوری کرنے کا اعتراف کیا ۔ اس کے بعد اس کے  قبضے سے مسروقہ رقم میں سے 4,32,000 روپے نقد،  دو موبائل فون اور دو بائکس برآمد کیے گئے ۔ 

    معلوم ہوا ہے کہ کارکلا کے رہنے والے  سریش پجاری پر کیرالہ کے علاوہ اڈپی، جنوبی کینرا، داونگیرے اور بیلگاوی کے پولیس اسٹیشنوں میں جملہ 11 معاملے درج ہیں ۔
 

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔