شہریت قانون کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کے درمیان بنگال کے کچھ حصوں میں انٹرنیٹ سروس بند

Source: S.O. News Service | Published on 15th December 2019, 11:03 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،15/دسمبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) نظر ثانی شہریت قانون کے خلاف جاری احتجاج کے درمیان مغربی بنگال کے کچھ حصوں میں احتیاطا انٹرنیٹ سروس بند کر دی گئی ہے۔آپ کو بتا دیں کہ نظر ثانی شہریت قانون کے خلاف مغربی بنگال میں جاری احتجاجی مظاہروں کے درمیان پردیش کے نادیہ، شمال 24 پرگنہ اور ہاوڑہ اضلاع سے تشدد کی کچھ خبریں سامنے آئی ہیں۔پولیس نے اتوار کو اس کی اطلاع دی۔ پولیس نے بتایا کہ مظاہرین نے شمال24 پرگنہ اور نادیہ اضلاع کے امدنگا اور کلیانی علاقوں کے کئی اہم راستوں کو بندکر دیا۔ انہوں نے بتایا کہ مظاہرین نے اضلاع کی سڑکوں اور مختلف اسٹیشنوں پر ریلوے پٹریوں کو بند کردیا۔ہاوڑہ ضلع کے دومجر علاقے میں مظاہرین نے سڑک بندکر دیا اور وزیر اعظم نریندر مودی حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔صورتحال کو کنٹرول کرنے کے لئے پولیس کی بڑی ٹیم کو موقع پر بھیجا گیا۔ریاست کے کئی حصوں میں گزشتہ دو دنوں سے احتجاجی مظاہرے ہو رہے ہیں جہاں مظاہرین نے ریلوے اسٹیشنوں کو آگ لگانے کے ساتھ ہی سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا ہے۔ہفتہ کو مرشدآباد، شمال24 پرگنہ اور دیہی ہاوڑہ سے تشدد کے واقعات سامنے آئے تھے۔اس سے پہلے مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی نے نظر ثانی شہریت قانون کے خلاف ریاست میں مختلف مقامات پر پر تشدد احتجاج اور توڑ پھوڑ کرنے والوں کو ہفتہ کو سخت کارروائی کی دھمکی دی۔بنرجی نے لوگوں سے امن برقرار رکھنے اور جمہوری طریقے سے احتجاج کرنے کی اپیل کی۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...