ایران میں انٹرنیٹ سروس: حکمرانوں کے  لئے حلال اور عوام کیلئے حرام

Source: S.O. News Service | Published on 21st November 2019, 8:27 PM | عالمی خبریں |

دبئی ، 21نومبر (آئی این ایس انڈیا) ایران میں انٹرنیٹ منقطع ہونے کا سلسلہ 100 گھنٹوں سے زیادہ تجاوز کر چکا ہے۔ یہ بات انٹرنیٹ کی جانچ کرنے والی بین الاقوامی تنظیم Net Blocks نے جمعرات کی صبح بتائی۔تنظیم نے ٹویٹر پر اپنے سرکاری اکاؤنٹ پر مزید کہا کہ ایرانی حکام نے اپنے عوام کا دنیا سے رابطہ مکمل طور پر کاٹ دیا ہے۔ایران کے زیادہ تر صوبوں میں شدید عوامی احتجاج پھیل جانے کے بعد تہران حکومت نے اتوار کے روز انٹرنیٹ سروس منقطع کر دی تھی۔ اس اقدام کا مقصد یہ ہے کہ سوشل میڈیا پر جاری وڈیو کلپوں اور تصاویر کے ذریعے دنیا کے سامنے مظاہروں کا حجم نہ آ سکے۔ایران کے ٹیلی کمیونی کیشن کے وزیر محمد جواد آذری نے بدھ کے روز کہا کہ وہ یہ نہیں جانتے کہ ملک میں انٹرنیٹ سروس کب بحال ہو گی تاہم اس سروس کی جلد واپسی ہو گی۔ادھر بیرون ملک ایرانیوں نے ایک مہم کا آغاز کیا ہے جس کا مقصد ٹویٹر سے یہ اپیل کرنا ہے کہ وہ سیاست دانوں کو اپنا پلیٹ فارم استعمال کرنے سے روکے.. اس لیے کہ یہ لوگ ٹویٹر کو اپنا موقف پھیلانے کے واسطے استعمال کر رہے ہیں۔دوسری جانب امریکی وزارت خارجہ نے بدھ کے روز ایرانی نظام کی قیادت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ عوام کا احترام کرے اور انٹرنیٹ پر عائد پابندی ختم کرے۔ ٹویٹر پر اپنے بیان میں امریکی وزارت نے باور کرایا کہ ایرانی عوام کے لیے انٹرنیٹ کی بندش کو 90 سے زیادہ گھنٹے گزر چکے ہیں جب کہ ملک کی منافق قیادت اسے اپنے پروپیگنڈے کے واسطے استعمال کر رہی ہے۔یاد رہے کہ ایران میں انٹرنیٹ سروس کا بند کیا جانا کوئی غیر معروف بات نہیں۔ تاہم ویب سرچنگ سے متعلق کمپنی اوریکل انٹرنیٹ انٹیلی جنس کا کہنا ہے کہ یہ قطعی طور پر ایران میں انٹرنیٹ کی سب سے بڑی بندش ہے۔انٹرنیٹ پر نگرانی کی اتھارٹیز اور انٹرنیٹ کی جانچ کرنے والی کمپنیوں کے مطابق ایرانی حکومت نے تقریبا 24 گھنٹوں کی کوشش کے بعد ملک کو قریبا مکمل طور پر جامع ڈیجیٹل بلیک آؤٹ میں دھکیل دیا۔آکسفورڈ یونیورسٹی میں ٹکنالوجی کے شعبے کے محقق لوکس اولیجنک نے ایران میں انٹرنیٹ کی بندش پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اس سطح پر یہ عمل پیچیدہ ہوتا ہے اور اس کے لیے کافی وقت درکاری ہوتا ہے۔ اتنا پیچیدہ عمل کوئی ایسی چیز نہیں جس پر کوئی ملک ایک رات میں عمل درامد کر لے۔ اگر حکومت دانستہ طور پر انٹرنیٹ کی بندش کا ارادہ کرتی ہے تو اس پر لازم ہے کہ وہ انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں اور اداروں (ISPs) سے واضح طور پر اس کا مطالبہ کرے۔ 
 

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...