بھٹکل تعلقہ پنچایت کی جانب سے بین الاقوامی یومِ خواندگی پروگرام کاانعقاد

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 8th September 2019, 8:41 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:8؍ستمبر(ایس اؤ نیوز)تعلقہ پنچایت بھٹکل کے اشتراک سے تعلقہ پنچایت ہال میں بین الاقوامی یوم خواندگی پروگرام کا تعلقہ پنچایت ممبر وشنو دیواڑیگا نے افتتاح  کیا۔

اس موقع پر انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ملک میں خواندگی کی شرح میں کمی ہورہی ہے، جس میں کوآرڈنیٹروں کا بہت اہم رول ہے۔بھٹکل تعلقہ میں متعلقہ میدان میں موہن نائک بہت ہی سرگرم ہیں۔ استاد چدانند پٹگار نے خواندگی پر اپنا مقالہ پیش کرتے ہوئے خواندگی کے مسائل،اسباب، ازالہ وغیرہ کے متعلق روشنی ڈالی۔ تعلقہ پنچایت ممبر ہنومنت نائک نے پروگرام کی صدارت کی۔ مہمان خصوصی کی حیثیت سے تعلقہ پنچایت کی افسر لکشمی نارائن نے خواندگی کی اہمیت پر اظہار خیال کیا۔ تعلقہ پنچایت مینجر سدھیر گاؤنکر نے استقبال کیا ، خواندگی کے کوآرڈینیٹر موہن نائک نے شکریہ اداکیا۔ استاد پرمیشور نائک نے نظام کی۔ پروگرام میں رکن اسمبلی ماڈل اسکول کے صدر مدرس، اساتذہ اور مہیلاسنگھ کے ممبران شریک تھے۔  

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔