مرڈیشور کے ساحل پر بین الاقوامی یوم ِصفائی مہم پروگرام کا انعقاد

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 21st September 2019, 9:17 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:21؍ستمبر(ایس اؤ نیوز)اترکنڑا ضلع انتظامیہ ، تعلقہ انتظامیہ بھٹکل ، تعلقہ پنچایت بھٹکل ، بلدیہ بھٹکل  اور جالی پنچایت کے اشتراک سے بین الاقوامی یوم ِ  صفائیٔ ساحل کا پروگرام مرڈیشور سمندر کے ساحل پر سنیچر کومنعقد کیا گیا۔

پروگرام کا افتتاح کرتے ہوئے بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر ساجد ملا نے کہاکہ صفائی صرف ایک دن کی شوبازی نہ ہو، بلکہ وہ ہماری تہذیب کا حصہ بنے ، بھارت میں صفائی ستھرائی  کوترجیح دی جارہی ہے جس پر ہمیں فخر ہونا چاہئے۔ مرڈیشور ساحل کو سیاحوں کا دھیان رکھتے ہوئے صاف رکھنا بہت ضروری ہے اور ہم سب کی یہ ذمہ داری بھی ہے۔ انہوں نے صفائی مہم میں شریک سبھی محکمہ جات کے افسران اور عملہ کو مبارکباد  دی۔

تحصیلدار وی پی کوٹرولی، بلدیہ چیف آفیسر دیوراج، جالی پنچایت کارگزار چیف آفیسر وینوگوپال شاستری، تعلقہ پنچایت افسر لکشمی نارائن سوامی ، بی ای اؤ منجی، ہیسکام انجنئیر منجوناتھ، ضلع پنچایت انجنئیر فیاض، کوسٹل سکیورٹی انسپکٹر سریش نایک، ہوناور پنچایت چیف آفیسر این ایم میستاسمیت 100 سےز ائد لوگ صفائی مہم میں شریک تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔