بھٹکل کے نیو شمس اسکول میں 15دسمبر بروز اتوار کو انٹر اسکول سائنس فئیر کا اہتمام

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 14th December 2019, 6:10 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:14؍دسمبر(ایس اؤ نیوز)تربیت ایجوکیشن سوسائٹی بھٹکل اور اے جے اکیڈمی سائنس اینڈ ریسرچ رائچور کے اشتراک سے 15دسمبر بروز اتوار کو نیو شمس اسکول میں ’بھٹکل انٹر اسکول سائنس فئیر ‘ کا اہتمام کئے جانے کی ادارے کی پرنسپال فہمیدہ ملا اور فئیر کے  کوآرڈنیٹرمحمد رضامانوی نے پریس ریلیز کے ذریعے جانکاری دی ہے۔

دراصل بچوں میں پرائمری سطح سے ہی تخلیقی ذہن کو پروان چڑھانے کے مقصد کو لےکر اے جے اکیڈمی رائچور کی طرف سے ریاست کے مختلف شہروں میں سائنس فئیر کا انعقاد ہواہے، اترکنڑا ضلع میں پہلی مرتبہ نیو شمس اسکول میں سائنس فئیر ہونے جارہاہے۔ فئیر میں شریک ہونےو الے طلبا کو انعامات مع سند اور اساتذہ اور اداروں کو بھی اسناد سے نوازے جانے کی اطلاع پریس ریلیز میں دی گئی ہے۔

پریس ریلیز کے مطابق صبح 10بجے بھٹکل کے اسسٹنٹ کمشنر ساجد ملا سائنس فئیر کا افتتاح کریں گے۔ دوپہر 2سے 4بجے تک انعامی تقریب منعقد ہوگی جس میں ودیا بھارتی ہائی اسکول کی صدر مدرسہ روپا کھاروی ، سماجی کارکن نذیر احمد قاسمجی ، شاہین پی یو کالج رائچور کے ڈائرکٹر محمد اسیم الدین اختر، ادارے کے نائب صدر انجنئیر نذیر احمد قاجی ، اے جے اکیڈمی کے ڈائرکٹر محمد عبداللہ جاویدبطور مہمان خصوصی شریک ہونگے۔ ادارے کے صدر محمد اسماعیل محتشم تقریب کی صدارت کریں گے۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔