ڈانڈیلی میں زوروں کی بارش : گھروں اور دکانوں میں نالیوں کا گندہ پانی

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 12th July 2019, 7:39 PM | ساحلی خبریں |

ڈانڈیلی :12؍جولائی  (ایس اؤ نیوز)بدھ کی رات برسی موسلا دھار بارش کے نتیجے میں شہر کے جے این روڈسمیت کئی جگہوں پر اندرونی نالیوں کا گندہ پانی سڑکوں پر بہتے ہوئے گھرو ں، دکانوں میں گھس کر نقصان پہنچانے کے واقعات پیش آئے ہیں۔

بدھ کی رات جب بارش زوروں سے برستی رہی ، اندرونی نالیوں میں پانی میں اپنی رفتار سے بہہ رہاتھا، لیکن پانی کےساتھ کچرا جب اندرونی نالیوں میں جمع ہونے لگا تو پانی کا بہاؤ سست ہوگیا ،سڑکوں پر بہتے ہوئے گھروں اور دکانوں کے اندر چلاگیا۔ جے این روڈ اور بھارت گیس کے قریب پگڑے کے گھر میں اور سنتوش ہوٹل میں کمر تک  گندہ پانی جمع ہوگیا۔ گھروالے باہر نکل گئے ہوٹل کے سامان بھی دوسری جگہ منتقل کئے گئے ہیں۔ گھر کے سامان گندے پانی کی نذر ہوکر کافی نقصان پہنچایا ہے۔

اطلاع پاتے ہی بلدیہ کمشنر جائے وقوع پہنچ کر حالات کا معائنہ کرنےکے بعد مسئلہ کو حل کرنے کے لئے تین دن کی مہلت مانگی ہے۔ مگر عوام کاسوال ہے  کہ اگلے تین دنوں میں مزید بارش ہوئی تو کیا کریں۔ صبح  میں 11بجے کے قریب عوام جمع ہونے سے حالات کچھ ہنگامہ خیز ہوئے ۔ پولس بندوبست کیاگیا تھا۔ بلدیہ عملہ اندرونی نالیوں کو صاف کرنےمیں مصروف دیکھے گئے۔

 

 

 

 

ایک نظر اس پر بھی

اُتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - کیا اس بار بھی اننت کمار ہیگڑے پروگرام میں نہیں ہوں گے شریک ؟

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔

دکشن کنڑا میں آج ختم ہو رہی عام تشہیری مہم - نافذ رہیں گے امتناعی احکامات - شراب کی فروخت پر رہے گی پابندی

دکشن کنڑا کے ڈپٹی کمشنر مولئی موہیلن کی طرف سے جاری کیے گئے احکامات کے مطابق لوک سبھا الیکشن سے متعلق عوامی تشہیری مہم اور اجلاس وغیرہ کی مہلت آج شام بجے ختم ہو جائے گی جس کے بعد 48 گھنٹے کا 'سائلینس پیریڈ' شروع ہو جائے گا ۔

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...