قرآن کو جلانے کے خلاف مظاہروں میں شدت

Source: S.O. News Service | Published on 29th January 2023, 11:54 AM | عالمی خبریں |

بغداد، 29؍جنوری(ایس او نیوز؍ایجنسی)سویڈن اور ہالینڈ میں انتہائی دائیں بازو کے کارکنوں کی طرف سے حالیہ دنوں میں اسلام کی مقدس کتاب کو نذر آتش کرنے کی مذمت کیلئے جمعہ کو کئی مسلم اکثریتی ممالک میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے- پاکستان، عراق اور لبنان سمیت متعدد ممالک میں احتجاجی مظاہرے پرامن رہے- پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں پولیس اہلکاروں نے سویڈن کے سفارت خانے کی طرف مارچ کرنے کی کوشش کرنے والے مظاہرین کو روکا-

دریں اثنا، بیروت میں،مشتعل مظاہرین نے بیروت کے مرکزی شہدا اسکوائر میں نیلے گنبد والی محمد الامین مسجد کے باہر سویڈن اور ہالینڈ کے جھنڈے جلائے-عراق کے طاقتور شیعہ عالم مقتدیٰ الصدر نے پوچھا کہ کیا آزادی اظہار کا مطلب دوسرے لوگوں کے عقائد کو ٹھیس پہنچانا ہے- انہوں نے سوال کیا کہ ہم جنس پرستوں کے قوس قزح کے جھنڈے کو جلانا اظہار رائے کی آزادی کی نمائندگی کیوں نہیں کرتا- عالم دین نے کہا کہ قرآن کو جلانے سے خدائی غضب نازل ہوگا-ان کے سینکڑوں حامی بغداد میں ایک مسجد کے باہر قرآن کے نسخے لہراتے ہوئے جمع ہوئے-اس ماہ کے شروع میں، ڈنمارک کے انتہائی دائیں بازو کے لیڈر کو پولیس نے اسٹاک ہوم میں ترک سفارت خانے کے باہر احتجاج کرنے کی اجازت دی تھی، جہاں اس نے قرآن پاک کو نذر آتش کیا تھا- کچھ دنوں بعد، ہالینڈ میں انتہائی دائیں بازو کی پیگیڈا تحریک کے ڈچ رہنما ایڈون ویگنز ویلڈ نے ڈچ پارلیمنٹ کے قریب قرآن کی کتاب کے صفحات پھاڑ ڈالے-اس اقدام نے دنیا بھر کے لاکھوں مسلمانوں کو مشتعل کیا اور احتجاج کو جنم دیا-

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...