کورونا کی نئی شکل سےبچنےکیلئےبی ایم سی اورضلعی حکام کو ہر ممکن اقدام کی ہدایت

Source: S.O. News Service | Published on 29th November 2021, 12:36 PM | ملکی خبریں |

ممبئی، 29؍نومبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) افریقی ممالک میں کورونا کے  نئے  وائرس  ’او مائیکرون‘ سے مہاراشٹر کو کس طرح محفوظ رکھا جائے،اس  پرغور و خوض کرنے اور حکمت عملی تیار کرنے کیلئے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے اتوار کو    اعلیٰ سطحی میٹنگ طلب کی  جس میں سبھی زونل کمشنر، ضلع کلکٹر اور میونسپل کمشنرشریک ہوئے۔ وزیر اعلیٰ نے افسران کو واضح ہدایت دی ہے کہ کورونا کے نئے وائرس سے عوام کو بچانے کیلئے جو جو بھی ضروری ہے وہ سب کرو ، مرکز سے رہنما خطوط  کے آنے کا انتظار مت کرو بلکہ فوراً کام پر لگ جاؤ۔ وزیر اعلیٰ نے عوام سے بھی کہا  ہے کہ اگر شہری چاہتے ہیں کہ لاک ڈاؤن نافذ نہ ہوتو انہیں کورونا سے بچاؤ سے متعلق احکامات کی سختی سے پابندی کرنی ہوگی۔ ہر شہری کو کورونا سے بچاؤ کے ۲؍ڈوز لگانے ہوں گے ، ماسک  پہننا اور بھیڑ بھاڑ سے بچنا ہوگا۔وزیر اعلیٰ نے   بیرونِ ممالک سے آنے والے  مسافروں کی ہوائی اڈے پر ہی سختی سے جانچ اور معائنہ کی ہدایت دی ہے۔ وزیر اعلیٰ نےمتنبہ کیا ہے کہ شہریوں کا ’’کچھ نہیں ہوتا یار !‘‘ والا رویہ قطعی برداشت نہیں کیا جائےگا۔ 

 وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہم نے کورونا کی 2؍ لہروں کا بخوبی مقابلہ کیا ہے  اور اب اس نئے ویئرینٹ کا مقابلہ کرنے کا چیلنج   ہے۔ انہوں  نے متنبہ کیا کہ ’’   یہ رویہ کہ ’ کچھ نہیں ہوتا یار‘ خطرناک ہے اور اس  غیر ذمہ دارانہ رویہ سے وائر س پھیل سکتا ہے۔‘‘ وزیر اعلیٰ نے افسران کو ہدایت دی کہ  ماسک نہ پہننے  اور تحفظ کے اصول توڑ کر غیر ضروری بھیڑ بھاڑ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔اس آن لائن میٹنگ میں تمام ڈویژنل کمشنر، کلکٹر، پولیس کمشنر، سپرنٹنڈنٹ آف پولیس، چیف ایگزیکٹیو آفیسرز ،صحت عامہ کے وزیر راجیش ٹوپے، طبی تعلیم کے وزیر امیت دیشمکھ، ریاستی ٹاسک فورس  کے اراکین ڈاکٹر سنجے اوک، ڈاکٹر ششانک جوشی، ڈاکٹر راہل پنڈت، ڈاکٹر اجیت دیسائی، ڈاکٹر خسرو بجن، ڈاکٹر کیدار توراسکر، ڈاکٹر ظہیر ایورانی، ڈاکٹر وسنت ناگویکر، ڈاکٹر نتن کارنک، چیف سکریٹری سیتارام کنٹے، پرنسپل سکریٹری صحت ڈاکٹر پردیپ ویاس، وزیر اعلیٰ  کے ایڈیشنل چیف سیکریٹری آشیش کمار سنگھ اور وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سیکریٹری وکاس کھرگے موجود تھے۔

 وزیر اعلیٰ نےکہا کہ گزشتہ 2؍ لہروں  کا حوالہ دیتے ہوئے انتظامیہ کو آکسیجن کی قلت  نہ ہونے دینے کیلئے ہر ممکن قدم اٹھانے کی  ہدایت دی  اور ماسک کو ہر شہری کیلئے سختی سے لازمی کردینے کا حکم دیا۔  انہوں نے بیرون ملک سے آنےو الوں کی جانچ میں سختی کے ساتھ ہی مشتبہ افراد کے کوروناکی جانچ کی تعداد بڑھانے نیز ٹیکہ کاری کے عمل کو مزید تیز کرنے کی ہدایت دی ہے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...