بھٹکل میں پیر کے بجائے بدھ کو نہیں ہوگی الیکٹری سٹی؛ ہیسکام انجینئر نے بدلا فیصلہ

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 8th August 2022, 12:04 AM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 7 اگست (ایس او نیوز) بھٹکل تعلقہ میں پیر کے بجائے بدھ کو  پورا دن الیکٹری سٹی سروس متاثر رہے گی، اس بات کی اطلاع بھٹکل ہیسکام کے اسسٹنٹ انجینر نے تازہ پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے دی ہے۔

دراصل ہیسکام کی طرف سے سنیچر کو جاری کی گئی پریس ریلیز میں کہا گیا تھا کہ ہوناور اور مرڈیشور میں 110 کے وی الیکٹری سٹی لائن پر Maintenence کی وجہ سے پیر کو صبح نو بجے سے شام پانچ بجے تک بجلی سروس منقطع رہے گی۔ مگر  اتوار کو جاری کی گئی  نئی پریس ریلیز میں ہیسکام کی طرف سے کہا گیا ہے کہ  بعض وجوہات کی بناء پر     Maintenance کا کام پیر کے بجائے بدھ کو کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس بناء پر  بدھ کو صبح نو بجے سے شام پانچ  بجے تک پورے بھٹکل تعلقہ میں الیکٹری سٹی خدمات متاثر رہے گی۔

ہیسکام نے عوام الناس سے  تعاون کی اپیل کی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...