موبائل ٹاورس کی تنصیب کے لئے حکومت سے اجازت لازمی: یوٹی قادر

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 30th May 2019, 10:29 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،30/مئی(ایس او  نیوز)ریاستی وزیر برائے شہری ترقیات یو ٹی قادرنے کہا ہے کہ ریاست کے کسی بھی حصے میں موبائل ٹاور سمیت کوئی بھی ٹاور نصب کرنے کے لئے ریاستی حکومت سے اجازت لینا لازمی ہے۔ اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ شہری علاقوں میں ٹاور کی تنصیب کے لئے اجازت کا مخصوص طریقہئ کار رائج ہے، اس طریقے کے مطابق لازمی طور پر اجازت نہیں لی گئی تو ٹاور کو ہٹانے کا بھی محکمے کو اختیار حاصل ہے۔ انہوں نے کہاکہ جس عمارت پر ٹاور کھڑا کیا جائے گا نہ صرف اس کی تعمیر کی اجازت لازمی ہوگی بلکہ عمارت کی تکمیل کے بعد ٹاور کی تنصیب کے لئے بھی الگ سے اجازت لینی ہوگی۔ اس کے لئے ریاستی حکومت کی طرف سے فیس متعین کی جائے گی، اس کی ادا ئیگی کے بعدہی اجازت نامہ جاری کیا جائے گا۔ وزیر موصوف نے بتایا کہ اسکولوں اور کالجوں سے موبائل ٹاور کی دوری کے لئے پہلے ہی ریاستی حکومت کی طرف سے ضوابط مقرر کئے گئے ہیں۔ کسی بھی ٹاور کی تنصیب کے لئے اجازت ان ضوابط کی بنیاد پر ہی دی جائے گی، کیونکہ تعلیمی اداروں کے پاس اگر موبائل ٹاور موجود ہوں تو اس سے ہونے والے ریڈیئشن سے بچوں کی صحت پر اثر پڑے گا اور ریاستی حکومت اس کا مو قع ہرگز دینا نہیں چاہتی۔
 

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...