بھٹکل میں ماسک نہ پہننے پر عائد کیا جارہا ہے سو روپیہ جرمانہ؛ جگہ جگہ چیکنگ

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 8th May 2020, 12:23 AM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 7/مئی (ایس او نیوز) کورونا لاک ڈاون کے دوران ایک طرف پولس مبینہ طور پر غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نکلنے والی  سواریوں پر اپنی کاروائیاں کررہی ہیں اور سواریوں کو ضبط کیا جارہا ہے  تو وہیں اب   بھٹکل میونسپالٹی کی جانب سے  بھی بغیر ماسک پہنے باہر گھومنے والوں  پر جرمانہ عائد کرنے کی کاروائی شروع کی گئی ہے۔

اس تعلق سے آج جمعرات کو میونسپل ہیلتھ آفسر کی جانب سے بھٹکل ٹاون میونسپل حدود کے مختلف علاقوں میں  بغیر ماسک پہنے لوگوں پر جرمانہ عائد کرتے ہوئے پائے گئے۔ ساحل آن لائن سے گفتگو کرتےہوئے سنئیر ہیلتھ آفسر سُوجیا سومن نے بتایا کہ  کورونا وائرس کے  پھیلاو کو روکنے کے لئے سرکار کی جانب سے   لوگوں کو ماسک پہن کر ہی گھرسے باہر نکلنا ضروری قرار دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج پہلی بار جتنے لوگوں کو بھی بغیر ماسک پہنے پایا گیا تھا   ان کو  سو روپیہ جرمانہ عائد کرکے چھوڑ دیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اب ہر روز میونسپالٹی کی طرف سے ماسک کی چیکنگ بھی ہوگی اور ماسک نہ پہننے پر جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل اور ہوناور میں جماعت اسلامی ہند کے زیراہتمام ’سوہاردا افطار کوٹا‘کاانعقاد: برادران وطن نے کیا مسجد اور نماز کا بھی  نظارہ

جب ہم آپس میں ایک دوسرے سے ملتےہیں ، بس میں سفر کرتےہیں تو دنیا بھر کی باتیں کرتے ہیں، سیاست، معیشت، تجارت، بازار وغیرہ پر بہت ساری باتیں کرتےہیں جب کبھی مذہب کے متعلق بات کریں تو فوراً ٹوک دیتے ہیں کہ نہیں صاحب ہم سب آپس میں اچھے ہیں یہ مذہب کی باتیں کیوں؟ ۔ جب کہ سچائی یہ ہے کہ ...

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...