بنگلورو: براڈوے روڈ کے اسپتال کی عمارت میں کیتھ لیاب کی سہولت قائم۔ 200بستروں کے کووِڈ سینٹر کا افتتاح وزیر اعلیٰ جلد کریں گے: رضوان ارشد

Source: S.O. News Service | Published on 17th August 2020, 1:02 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،17؍اگست (ایس او  نیوز) بنگلورو شہر کے شیواجی نگر علاقے میں آنے والے براڈوے روڈ پر تعمیر شدہ سوپر اسپیشالٹی اسپتال کی عمارت میں جہاں جلد ہی ایک کووِڈ سنٹر قائم ہونے جا رہا ہے۔ اس کے ساتھ ہی اس عمارت میں قلبی مریضو ں کے علاج کے لئے جدید ترین کیتھ لیاب اور آپریشن تھیٹر کی تنصیب کا کام پورا ہوچکا ہے۔ کورونا وائرس کے بحران کے خاتمہ کے فوراً بعد اس سنٹر میں قلبی مریضوں کے علاج کے لئے شہر بنگلورو کی سب سے جدید ترین اور ہائی ٹیک سہولت قائم ہو جائے گی۔ یہ بات اتوار کے روز شیواجی نگر کے رکن اسمبلی رضوان ارشد نے بتائی۔

انہوں نے کہا کہ اس اسپتال کے آپریشن تھیٹر اور کیتھ لیاب کی تنصیب کا کام پورا ہو چکا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس اسپتال کی عمارت میں 200بستروں کی سہولت قائم کی جا رہی ہے جہاں خاص طور پرکورونا متاثرین کا علاج کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ اس عمارت میں ایک نیورو سنٹر بنانے کا بھی منصوبہ ہے اور اس کے لئے بھی جدید ترین آلات امپورٹ کئے جا چکے ہیں ان تمام کی تنصیب پوری ہونے کے بعد یہ مرکز تمام سرکاری اسپتالوں کے مقابل انتہائی جدید ترین سہولتوں سے آراستہ اسپتال کہلائے گا۔ اس عمارت میں مجوزہ کووِڈسنٹرکے بارے میں رضوان ارشد نے بتایا کہ کورونا وائرس سے صحت یاب وزیر اعلیٰ بی ایس ایڈی یورپا نے خود اس مرکز کا افتتاح کرنے کی خواہش کی ہے اس لئے ان کی طرف سے تاریخ ملنے کا انتظار ہے جیسے ہی تاریخ مل جائے گی اس کا افتتاح کروادیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ غالباً ایک دو ہفتوں میں ا س مرکز کا افتتاح ہوجانے کی امیدہے۔انہوں نے بتایا کہ بنگلورو ایسٹ علاقے میں بیک وقت قلبی اور نیورو امراض کے علاج کا یہ واحد اور سب سے بڑا سرکاری مرکز بننے جا رہا ہے جسے بورنگ اسپتال کے انتظامیہ کی نگرانی میں چلایا جائے گا۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔