آئی این ایس كھنڈیری آبدوز بیڑے میں شامل، ہندوستانی بحریہ کی طاقت میں اضافہ

Source: S.O. News Service | Published on 29th September 2019, 10:56 AM | ملکی خبریں |

ممبئی،29؍ستمبر (ایس او نیوز؍یو این آئی)  وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کی موجودگی میں ہفتہ کو آبدوز كھنڈیري بحریہ کے بیڑے میں شامل ہو گئی ہے۔اس آبدوز کے بیڑے میں شامل ہونے سے بحریہ کو بڑی طاقت ملی ہے۔ آئی این ایس كھنڈیری آبدوز کو بحریہ کے حوالے کرنے کے بعد راج ناتھ سنگھ نے کہا ’’پاکستان کو سمجھنا چاہئے کہ آج ہماری حکومت کے مضبوط عزائم سے آئی این ایس کھنڈیری کے بیڑے میں شامل ہونے کے بعد بحریہ کی صلاحیت بڑھ گئی ہے۔ اب ہندوستان پاکستان کو پہلے سے بڑا جھٹکا دینے کے قابل ہے‘‘۔

آئی این ایس كھنڈیری ہندوستان کی دوسری اسكارپين-کلاس کی آبدوز ہے جسے پی -17 شیوالک زمرہ کے جنگی بیڑے کے ساتھ بحریہ میں شامل کیا گیا۔آئی این ایس كھنڈیري کے بحریہ میں شامل ہونے سے بحریہ کی صلاحیت میں کئی گنا اضافہ ہوگا۔ آئی این ایس كھنڈیري میں 40 سے 45 دنوں تک سفر کرنے کی صلاحیت ہے۔ كھنڈیري کو بحریہ میں شامل کرنے کے بعد راجناتھ سنگھ نے کہا کہ اب 26/11 جیسی سازشیں کامیاب نہیں ہوں گی ۔ انہوں نے کہا کہ كھنڈیری کا نام ’سوارڈ ٹوتھ فش‘ کے نام پر مبنی ہے، جو سمندر کے نچلے حصے کے قریب پہنچ کر شکار کرنے میں اہل ایک خطرناک مچھلی ہے۔

ممبئی کے ساحل سمندر کی حفاظت کے لئے بحریہ کی دوسری سب سے زیادہ جدید آبدوز میں سمندر پر رہ کر تقریباً 300 کلو میٹر دور واقع دشمن کے جہاز کو تباہ کرنے کی صلاحیت ہے۔ سمندر کی گہرائیوں میں دو سال کے تجربہ کے بعد كھنڈیری کو بحریہ کے حوالہ کیا گیا ہے۔

كھنڈیری کو ہندوستانی سمندری حدود کی حفاظت کرنے میں مکمل طور پر صلاحیت حاصل ہے ۔ یہ آبدوز پانی سے کسی بھی جنگی جہاز کو تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ اسی کے ساتھ ملک میں تیار یہ آبدوز ایک گھنٹے میں 35 کلومیٹر کا فاصلہ آسانی سے طے کر سکتی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

راجستھان: اس مرتبہ نوجوانوں، خواتین، کسانوں، دلتوں و قبائلیوں کی حکومت بنے گی، الور میں پرینکا گاندھی کا خطاب

کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے پیر کے روز الور لوک سبھا سیٹ سے کانگریس امیدوار للت یادو کی حمایت میں عظیم الشان روڈ شو کیا۔ روڈ شو میں پرینکا کھلی چھت والی گاڑی میں سوار تھیں اور ان کے ساتھ راجستھان کے سابق وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت، اسمبلی میں حزب مخالف لیڈر ٹیکارام جولی، ...

میرا نام اروند کیجریوال ہے، میں دہشت گرد نہیں ہوں، جیل کی سلاخوں کے پیچھے سے وزیر اعلیٰ کیجریوال کا جذباتی پیغام

عام آدمی پارٹی کے رکن راجیہ سبھا سنجے سنگھ نے کہا ہے کہ دہلی کے وزیر اعلیٰ نے جیل سے لوگوں کو پیغام بھیجا ہے کہ ’میرا نام اروند کیجریوال ہے، میں دہشت گرد نہیں ہوں۔‘ سنجے سنگھ نے کہا کہ مرکزی حکومت اروند کیجریوال کے ساتھ دہشت گردوں جیسا سلوک کر رہی ہے۔ وزیر اعظم اپنی بدنیتی میں ...

سپریم کورٹ نے امانت اللہ کی پیشگی ضمانت کی درخواست مسترد کردیا

دہلی کے عام آدمی پارٹی کے ایم ایل اے امانت اللہ خان کو پیر (15 اپریل 2024) کو سپریم کورٹ سے بڑا جھٹکا لگا ہے۔ سپریم کورٹ نے وقف بورڈ گھوٹالے سے متعلق معاملے میں امانت اللہ کو ای ڈی کے سامنے پیش ہونے کو کہا ہے۔ سپریم کورٹ نے پیشگی ضمانت کی مانگ کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اگر ای ڈی کے ...

آر ایس ایس کو ملک کا آئین نہیں بدلنے دے گی کانگریس، کیرالہ میں راہل گاندھی نے چلائی عوامی رابطہ مہم

کانگریس کے سابق صدر اور کیرالہ کے وائناڈ سے لوک سبھا امیدوار راہل گاندھی نے 15 اپریل کو وائناڈ میں عوامی رابطہ مہم چلائی۔ اس مہم کے دوران راہل گاندھی کا جگہ جگہ شاندار استقبال ہوا۔ بیشتر مقامات پر لوگوں کا ہجوم امنڈتا ہوا دکھائی دیا اور کچھ مقامات پر راہل گاندھی رک کر لوگوں سے ...

کانگریس نے انتخابی تشہیر کے لیے جاری کیا ’ہاتھ بدلے گا حالات‘ نغمہ، عوام تک پہنچے گی پارٹی کی گارنٹیاں

 لوک سبھا انتخاب کے پیش نظر کانگریس لیڈران کی ریلیاں اور روڈ شو جاری ہیں۔ اس درمیان کانگریس نے پیر کے روز انتخابی تشہیر کے مقصد سے ’ہاتھ بدلے گا حالات‘ نغمہ جاری کر دیا ہے۔ کانگریس اس نغمہ کے ذریعہ پارٹی کے انتخابی منشور میں شامل ’پانچ نیائے‘ کے تحت دی گئی 25 گارنٹیوں کو ملک ...

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...