ڈاکٹر ناگیندرا کی خودکشی کی منصفانہ جانچ کرنے شیو کمار کا مطالبہ،ورثاء کو 50؍ لاکھ معاوضہ سے اہم مہلوک کو انصاف ملنا چاہئے

Source: S.O. News Service | Published on 22nd August 2020, 11:58 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،22؍اگست (ایس او نیوز) میسور وضلع ننجنگڈھ تعلقہ کے ہیلتھ افسر ڈاکٹر ناگیندرا جو اس تعلقہ میں کورونا واریئرکی حیثیت سے بھی خدمات انجام دے رہے تھے، جنہوں نے کل پھانسی لگا کر خودکشی کرلی۔ان کے ورثاء کو وزیر اعلیٰ نے آج 50/ لاکھ روپئے معاوضہ دینے کا اعلان کیا ہے،اس پر اپنا رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر ڈی کے شیو کمار نے کہا کہ مہلوک کے ورثاء کو 50/ لاکھ معاوضہ دیئے جانے سے کیا انہیں انصاف مل جائے گا۔خودکشی کرنے والے ہیلتھ افسرکے کنبہ کوحکومت کی جانب سے 50لاکھ روپے بطورمعاوضہ دیاجانا مسئلہ کا حل نہیں ہے اورنہ انہیں انصاف ملے گا۔ خودکشی کرنے کاباعث بننے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔ یہ اصرار ریاستی کانگریس یونٹ (کے پی سی سی)کے صدر ڈی کے شیوکمارنے وزیراعلیٰ بی ایس ایڈی یورپاسے کیا۔

سداشیوانگرمیں واقع اپنی رہائش گاہ میں اخباری نمائندوں سے بات چیت کے دوران انہوں نے کہا کہ ہیلتھ افسرکے کنبہ کو50لاکھ روپے یا ایک کروڑروپے دئے جائیں،ان کاکنبہ کسی کی رقم کے انتظارمیں نہیں ہے۔ہیلتھ افسرنے خودکشی کیوں کی؟ اس کا سبب بننے والاکون ہے؟ ان کے خلاف کیاکارروائی کی گئی؟۔ ان کے کنبہ نے حکومت سے کسی بھی قسم کی کوئی معاوضہ رقم کا مطالبہ نہیں کیا ہے۔ان کواس وقت انصاف چاہئے بس اورکچھ نہیں۔خودکشی کی سبب بننے والے کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔ کوروناکے ایام کے دوران ڈاکٹروں نے نہایت جرأت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ڈیوٹی انجام دی ہے۔ان کی خدمات کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے۔ ہروقت ان کی ہمت افزائی کی جاتی رہنی چاہئے۔جب میں وکٹوریہ اسپتال کے دورہ پرگیاتھا تواس وقت چندبی جے پی قائدین نے میرامذاق اڑایا تھا۔ میں فی الحال کوئی وزیرنہیں ہوں، برسراقتداربھی نہیں ہوں، ایک پارٹی کے ذمہ دارعہدہ پرہوں، اس عہدہ کی بنیاپرمیں ہمیشہ یہی کہتا آیاہوں کہ صحت ملازمین کوتحفظ فراہم کیاجائے۔ان کی آوازبن کرکام کرنے کی نیت سے میں نے اس دن وکٹوریہ اسپتال کا دورہ کیاتھا، لیکن برسراقتدارحکومت کے وزراء نے میرامذاق اڑایاتھا۔ڈی کے شیوکمارنے مزید کہا کہ شوہرسے محروم ہونے والے ہیلتھ افسرکی بیوی نے حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کے شوہر کی خودکشی کاباعث بننے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔حکومت کوچاہئے کہ وہ اس غمزدہ خاتون کی فریادسن کرخاطیو ں کے خلاف قانونی کارروائی کرے۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملہ کوچھپانے کی کوشش بالکل نہ کی جائے۔خاطیوں کوفوری طورپر گرفتار کیا جائے۔وہ ہیلتھ افسر ایک مہینہ سے گھرسے باہر تھا،کام کرنے کے باوجوداس پر دباؤ ڈالاجاتارہاہے۔محکمہ صحت کے متعلق میڈیا بڑی تفصیل سے وضاحت کررہا ہے اس کی حالت زار سے آگاہ کررہاہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...

طالبہ کا قتل: کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے لو جہاد سے کیا انکار

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہفتہ کو کہا کہ ایم سی اے کی طالبہ نیہا ہیرے مٹھ کا قتل لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ چیف منسٹر نے میسور میں میڈیا کے نمائندوں سے کہاکہ میں اس فعل کی سخت مذمت کرتا ہوں۔ قاتل کو فوری گرفتار کر لیا گیا۔ یہ لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ حکومت اس بات کو ...